Inquilab Logo

بورڈ امتحان ملتوی، اب مئی اور جون میں  ہوںگے

Updated: April 13, 2021, 8:35 AM IST | Saadat Khan | Mumbai

طلبہ نے راحت کا سانس لیا، تعلیمی تنظیموں  نے بھی فیصلے کاخیر مقدم کیا

Picture.Picture:INN
علامتی تصویر۔تصویر :آئی این این

مہاراشٹر میں کورونا کی بے قابو ہوتی دوسری لہرکو پیش نظر رکھتے ہوئے  ریاستی حکومت نے بالآخر ۱۰؍ ویں اور ۱۲؍ویں  کے بورڈ امتحانات کو ملتوی کرنے کافیصلہ کیا ہے۔   بارہویں   کے بورڈ امتحانات اب مئی  میں  اور  دسویں  کے امتحان جون  میں ہوںگے۔  ریاستی وزیرتعلیم ورشاگائیکواڈ نے پیر کو وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھاکرے سے ملاقات کےبعد  ٹویٹر کےذریعے  اس کی اطلاع دی۔اس سلسلے میں جاری کئے گئے  اپنے ویڈیو پیغام میں ورشاگائیکواڈ نے کہا ہے کہ ’’کوروناوائرس کےمریضوںمیں گزشتہ کچھ دنوں سے متواتر اضافہ ہورہاہے۔ جس کی وجہ سے بورڈامتحان کی تیاری کرنےوالے طلبہ پر ذہنی دبائو بڑھ گیا ہے۔ اس  سے طلبہ کی صحت متاثر ہوسکتی ہے ۔طلبہ کی صحت اور ان کا تحفظ ہماری پہلی ترجیح ہے۔ طلبہ اگر ذہنی دبائو میں ہوں گے تووہ کس طرح بورڈ امتحان دے سکیں گے۔ اس لئے ہم نے بورڈ امتحان ملتوی کرنے کا فیصلہ کیاہے ۔‘‘ انہوں نے بتایا کہ ’’ ایس ایس سی امتحان جون اور ایچ ایس سی امتحان مئی کے آخرمیں منعقد کئے جائیں گے۔ ‘‘ واضح رہے کہ ایچ ایس سی اور ایس ایس سی امتحان بالترتیب ۲۳؍اپریل اور ۲۹؍مئی سے منعقدہونے والے تھے۔ ریاستی حکومت کے اس فیصلے سے طلبہ نے راحت کا سانس لیا ہے جبکہ  تعلیمی تنظیموں نے  بھی حکومت کے فیصلہ کا خیرمقدم کیاہے۔   یہ مطالبہ شدت سے کیا جارہاتھا کہ وبائی صورتحال کو ملحوظ رکھتے ہوئے امتحان ملتوی کئے جائیں

board exam Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK