ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ ( بی سی سی آئی) نے جمعہ کو تصدیق کی ہے کہ اجیت اگرکر کی سربراہی میں ہندوستانی سلیکشن کمیٹی کل (ہفتہ کو) ممبئی کے بی سی سی آئی ہیڈ کوارٹر میں ایک اہم اجلاس منعقد کرے گی۔
EPAPER
Updated: December 19, 2025, 9:02 PM IST | Mumbai
ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ ( بی سی سی آئی) نے جمعہ کو تصدیق کی ہے کہ اجیت اگرکر کی سربراہی میں ہندوستانی سلیکشن کمیٹی کل (ہفتہ کو) ممبئی کے بی سی سی آئی ہیڈ کوارٹر میں ایک اہم اجلاس منعقد کرے گی۔
ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ ( بی سی سی آئی) نے جمعہ کو تصدیق کی ہے کہ اجیت اگرکر کی سربراہی میں ہندوستانی سلیکشن کمیٹی کل (ہفتہ کو) ممبئی کے بی سی سی آئی ہیڈ کوارٹر میں ایک اہم اجلاس منعقد کرے گی۔ اس میٹنگ کا بنیادی مقصد اگلے سال نیوزی لینڈ کے خلاف ہونے والی ٹی۲۰؍ سیریز اور ٹی۲۰؍ ورلڈ کپ ۲۰۲۶ ءکے لیے ہندوستانی اسکواڈ کا انتخاب کرنا ہے۔
ہندوستان اور سری لنکا مشترکہ طور پر۲۰۲۶ء کے ٹی۲۰؍ورلڈ کپ کی میزبانی کر رہے ہیں۔ ہندوستانی ٹیم اپنی مہم کا آغاز ۷؍فروری کو ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں امریکہ کے خلاف کرے گی۔ اس کے بعد ٹیم دہلی میں نمیبیا سے ٹکرائے گی، جبکہ کولمبو میں روایتی حریف پاکستان کے خلاف ہائی وولٹیج مقابلہ کھیلا جائے گا۔ گروپ مرحلے کا آخری میچ احمد آباد میں ہالینڈ کے خلاف ہوگا۔
یہ بھی پڑھئے:ودیا بالن اور اکشے کمار ۶؍سال بعد ایک ساتھ نظر آئیں گے
ذرائع کے مطابق، نیوزی لینڈ سیریز اور ورلڈ کپ کے لیے تقریباً ایک جیسی ٹیم منتخب کیے جانے کا امکان ہے۔ سوریہ کمار یادو ٹیم کی قیادت کریں گے، جو اس وقت جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے لیے احمد آباد میں موجود ہیں اور ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ شبھ من گل کو نائب کپتان برقرار رکھے جانے کی امید ہے، تاہم ان کی حالیہ فارم سلیکٹرز کے لیے تشویش کا باعث ہے۔
یہ بھی پڑھئے:نیپولی نے اے سی میلان کو ہرا کر فائنل کا ٹکٹ کٹا لیا
یسشوی جیسوال کی موجودگی اور شبھ من گل کی حالیہ کارکردگی کے درمیان توازن پیدا کرنا سلیکٹرز کے لیے چیلنج ہوگا۔ گزشتہ سال ٹی۲۰؍ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کے باوجود سنجو سیمسن اکثر بینچ پر نظر آئے ہیں، اس بار ان کی مستقل شمولیت پر بحث متوقع ہے۔ ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ جیتنے کے بعد روہت شرما، وراٹ کوہلی اور رویندر جڈیجا کی ریٹائرمنٹ کے باعث ٹیم میں نوجوان کھلاڑیوں کو شامل کرنے پر توجہ دی جائے گی۔ آئی سی سی کے قوانین کے مطابق ۱۵؍ رکنی ٹیم کی فہرست پہلے ہی جمع کرانی ہوگی، تاہم ٹورنامنٹ شروع ہونے سے قبل انجری یا فارم کی بنیاد پر تبدیلی کی گنجائش موجود رہے گی۔