• Sat, 07 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

بکر پرائز ۲۰۲۴ء: برطانوی مصنفہ سمانتھا ہاروی نے ’’آربیٹل‘‘ کیلئے انعام جیتا

Updated: November 13, 2024, 6:04 PM IST | London

بکر پرائز اس سال برطانوی مصنفہ سمانتھا ہاروی ’’آربیٹل‘‘ نے جیتا ہے۔ انہیں انعام میں ۵۰؍ ہزار پاؤنڈ کی رقم ملی ہے جس سے وہ جاپان کی سیر کرنا چاہتی ہیں۔

With the Samantha Harvey Award and her book `Orbital`. Photo: INN.
سمانتھا ہاروی ایوارڈ اور اپنی کتاب’ آربیٹل‘ کے ساتھ۔ تصویر: آئی این این۔

برطانوی مصنفہ سمانتھا ہاروی نے اپنے ناول ’’آربٹیل‘‘ کیلئے اس سال کا بکر پرائز اپنے نام کرلیا ہے۔ یہ ناول زمین کی خوبصورتی اور نزاکت پر غور کرتا ہے اور بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر سوار ایک شخص کی نظر سے لکھا گیا ہے۔ ہاروی کو ۵۰؍ ہزار پاؤنڈ انعامی رقم سے بھی نوازا گیا ہے۔ ہاروی نے یہ ناول کووڈ۔۱۹؍ کی وبا ءکے دوران لکھنا شروع کیا تھا۔ مصنفہ نے کہا کہ یہ ناول ’’ماحولیاتی تبدیلیوں کے بارے میں قطعی طور پر نہیں ہے، لیکن زمین کی نظر میں انسانی ساختہ موسمی تبدیلی کی حقیقت ہے۔‘‘ ہاروی نے زمین اور اس کیلئے کام کرنے والوں کیلئے اس انعام کو وقف کیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: پاکستان: شادی کی تقریب سے لوٹ رہی بس حادثے کا شکار، ۲۴؍ جاں بحق، صرف دلہن سلامت

انہوں نے یہ انعام ہر اس شخص کیلئے وقف کیا جو زمین کیلئے اور دوسرے انسانوں کی زندگی بہتر بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’’ یہ انعام ان تمام لوگوں کیلئے ہے جو امن کی بات کرتے ہیں۔‘‘ سمانتھا ہاروی ۲۰۲۰ء کے بعد پہلی برطانوی مصنفہ ہیں جنہوں نے بکر پرائز جیتا۔واضح رہے کہ ۱۹۶۹ء میں قائم کیا گیا، بکر پرائز ان ناولوں کیلئے مختص ہے جو انگریزی میں لکھے جاتے ہیں اور برطانیہ یا آئرلینڈ میں شائع ہوتے ہیں۔ پچھلے سال کے فاتح آئرش مصنف پال لنچ تھے۔ مصنفہ نے کہا کہ وہ انعامی رقم سے ٹیکس ادا کریں گیڈ ایک موٹر سائیکل خریدیں گی اور جاپان کا سفر کریں گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK