Inquilab Logo

جنگجوؤں کی فائرنگ میں بی ایس ایف کا جوان ہلا ک ،آسام کےدو فوجی زخمی

Updated: June 06, 2023, 3:09 PM IST | Manipur

تشدد میں اب تک ۹۸؍ افراد ہلاک ہو چکے ہیںجبکہ ۳۱۰؍ زخمی ہیں

photo;INN
تصویر :آئی این این

؍۵ جون کی شب منی پور میں جنگجوؤںکی فائر نگ میں بی ایس ایف کا نوجوان ہلاک ہو گیا جبکہ آسام کے دو فوجی زخمی ہوئے ہیں ۔فوج کے افسران نے اپنے بیان میں کہا کہ ’’سیرو میںجنگجوؤں کی فائرنگ میں بی ایس ایف کانوجوان ہلاک ہو گیا ہے جبکہ آسام کے دو فوجی زخمی ہیں ۔ زخمی نوجوانوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ‘‘ بی ایس ایف کے کانسٹیبل رنجیت یادومنی پور کےضلع کاکچینگ کو سیروکے پریٹیکل اسکول میں پوسٹ کیا گیا تھا۔یادو ڈیوٹی  پر ہلاک ہونے والا دوسرا فوجی ہے ۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب آسام رائفلس ، بی ایس ایف اور منی پور کی پولیس نے مل کر سیرو میں’’ ایریا ڈومینیشن آپریشن ‘‘ کا انعقاد کیا تھا۔ بی ایس ایف کے نوجوان نے میڈیا کو بتایا کہ ’’ صبح ۴؍ بجکر ۵؍ منٹ پر مشکوک کوکی کے جنگجوؤںنے سیرو پریٹیکل اسکول میں فائرنگ کی تھی جس کے نتیجےمیں کانسٹیبل رنجیت یادو بری طرح زخمی ہو گیا تھا۔ اسے قریبی جیتن اسپتال منتقل کیا گیا تھاجہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کی ۔ ‘‘ آرمی کے افسران کے مطابق سیکیوریٹی فورسیس اور باغیوںکے درمیان رات بھر فائرنگ جاری تھی ۔  سرچ آپریشناب بھی جاری ہیں ۔ ضلعی افسران نے کہا کہ ’’ اتوار کو مشکوک جنگجوؤں کے سیرو میں ۱۰۰؍ سے زائد گھروں میں فائرنگ کے بعد سیکیوریٹی فورس اس آپریشن کوجاری رکھے گی ۔سیرو میں ہجوم نے کانگریس کے ایم ایل اے کے رنجیت سنگھ کی رہائش گاہ پر بھی توڑ پھوڑ کی تھی ۔‘‘ ایریا ڈومینیشن آپریشن کے نتیجے میں ۴۰؍ ہتھیار برآمد ہوئےہیں۔ منی پور تشدد میں اب تک ۹۸؍ افراد کی جانیں جا چکی ہیں جبکہ ۳۱۰؍افراد زخمی

bsf jawan Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK