Inquilab Logo

شاہ رخ خان : مداحوں نے مجھے کہا ہے کہ دوبارہ ۴؍ سال کا وقفہ نہ لوں

Updated: January 30, 2024, 5:29 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

سپر اسٹار شاہ رخ خان، جو گزشتہ سال فلموں میں واپس آنے سے قبل ۴؍ سال کے وقفے پر تھے۔ انہوں نے کہا کہ ’’جوان، پٹھان اور ڈنکی کو مداحوں کی جانب سے ملنے والی پزیرائی اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ نہیں چاہتے کہ وہ ایک طویل وقت کیلئے اسکرین سے دور رہیں۔‘‘

Shah Rukh Khan. Photo: INN
شاہ رخ خان۔ تصویر : آئی این این

سپر اسٹار شاہ رخ خان، جو گزشتہ سال فلموں میں واپس آنے سے قبل ۴؍ سال کے وقفے پر تھے۔ انہوں نے کہا کہ ’’جوان، پٹھان اور ڈنکی کو مداحوں کی جانب سے ملنے والی پزیرائی اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ نہیں چاہتے کہ وہ ایک طویل وقت کیلئے اسکرین سے دور رہیں۔‘‘
شاہ رخ خان نے اپنی ۲۰۲۳ء میں آنے والی آخری فلم’ ڈنکی‘ کی تقریب میں مداحوں سے خطاب کیا۔ انہوں نے گزشتہ سال کا آغاز اپنی فلم ’ پٹھان‘ سے کیا تھا اس کہ بعد ’’جوان‘‘ اور ’’ڈنکی‘‘ فلمیں ریلیز ہوئیں اور تینوں ہی فلموں نے سنیما گھروں میں ریکارڈ توڑ کمائی کی۔ شاہ رخ نے کہا کہ ’’ایسا انسان جو ۳۳؍ سال سے سلسلہ وار کام کررہا ہو اس  کے لئے یہ بہت بڑا وقفہ ہے۔ عام طور پر، آپ کو تھوڑی سی گبھراہٹ محسوس ہوتی ہے اور آپ کو لگتا ہے کہ فلم ٹھیک کی ہے، آپ امید کرتے ہیں۔ اس سے پہلے میری کچھ فلمیں اچھی نہیں رہی تھیں، میں نے سوچا کہ میں اچھی فلمیں نہیں بنا رہا ہوں لیکن میری فلموں سے زیادہ عوام کی پٹھان ، جوان اور ڈنکی کیلئے محبت تھی۔‘‘
شاہ رخ نے مزید کہا کہ ’’ملک اور بیرون ملک کے عوام نےحقیقت میں میری فلموں سے زیاد ہ مجھے اپنے دلوں میں جگہ دی ہے۔انہوں نے مجھے کہا کہ ۴؍ سال کا وقفہ نہ لوں، دو تین مہینے ٹھیک ہیں۔ میں آپ سبھی کا بہت زیادہ شکر گزار ہوں۔ سبھی مداحوں نے مجھے یہ احساس دلایا کہ میں نے جو کیا وہ صحیح کیا اور مجھے یہ کرتے رہنا چاہیے۔‘‘
 ڈنکی کے ہدایت کار راجکمار ہیرانی نے ۲۱؍ دسمبر کو اپنے تاثرات کا اظہار کیاتھا۔ ’’ڈنکی‘‘ ایک کامیڈی ڈراما فلم تھی جو غیر قانونی طور پر دوسر ے ملک ہجرت کرنے والوں اور ان کے ساتھ وہاں پیش آنے والی دشواریوں کو بیان کرتی ہے۔
شاہ رخ نے کہا کہ ’’ہر فلم کی ایک مختلف منزل ہوتی ہے اور ہیرانی کی فلمیں دل کی باتیں کرتی ہیں۔ فلمیں اس لئے نہیں بنائی جاتیں کہ لوگ ہفتہ کے آخر میں سنیما گھروں میں جمع ہوں اورشوروغل کریں۔ یہ وہ فلمیں ہیں جو ہماری زندگی کے بارے میں بات کرتی ہیں اور مجھے ’ڈنکی‘ اس لئے پسند ہے کیونکہ یہ فلم گھر اور فیملی کے بارے میں ہے۔ آپ اپنا گھر چھوڑ سکتے ہیں، لیکن گھر کبھی بھی آپ کے دل کو نہیں چھوڑتا۔ اس بات کا اس سے تعلق ہے کہ آپ کہاں سے تعلق رکھتے ہیں۔ ہندوستان میں یہ جڑیں واقعی مضبوط ہیں۔ لوگ اس سوچ کو پسند کرتے ہیں۔ یہ ایک بہت ہی دل کو چھولینے والی فلم ہے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK