ڈیون کانوے (۵۱؍رن) اور راچن رویندر (ناٹ آؤٹ ۴۶؍رن) کی اننگز کی بدولت نیوزی لینڈ نے اتوار کو دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن کھیل ختم ہونے تک دوسری اننگز میں ۳؍ وکٹوں کے نقصان پر ۱۳۳؍ رن بنالیے ہیں۔
EPAPER
Updated: November 29, 2026, 4:01 PM IST | Christchurch
ڈیون کانوے (۵۱؍رن) اور راچن رویندر (ناٹ آؤٹ ۴۶؍رن) کی اننگز کی بدولت نیوزی لینڈ نے اتوار کو دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن کھیل ختم ہونے تک دوسری اننگز میں ۳؍ وکٹوں کے نقصان پر ۱۳۳؍ رن بنالیے ہیں۔
ڈیون کانوے (۵۱؍رن) اور راچن رویندر (ناٹ آؤٹ ۴۶؍رن) کی اننگز کی بدولت نیوزی لینڈ نے اتوار کو دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن کھیل ختم ہونے تک دوسری اننگز میں ۳؍ وکٹوں کے نقصان پر ۱۳۳؍ رن بنالیے ہیں اور مجموعی طور پر ۲۴۳؍ رن کی برتری کے ساتھ میچ پر اپنی گرفت مضبوط کرلی ہے۔
Stumps on Day 3! Jasprit Bumrah and Washington Sundar with the wickets in the last session ☝️ Back tomorrow for the penultimate day of the series. Scorecard ▶️ https://t.co/6iCwvH4Zap #TeamIndia | #NZvIND https://t.co/YFd3nwaJeB
— BCCI (@BCCI) November 29, 2026
یہ بھی پڑھئے:’’دوران جدوجہد طبی شعبے کا تجربہ میرے لیے بہت مددگار ثابت ہوا ‘‘
اس سے پہلے دھرو جوریل (۸۸؍رن) اور نچلے درجے کے بلے بازوں کی جدوجہد بھری اننگز کی بدولت ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن اتوار کو اپنا اسکور ۲۴۶؍ رن تک پہنچا کر فالو آن سے خود کوبچالیا تھا۔ اس کے بعد بلے بازی کے لیے اتری نیوزی لینڈ کی ٹیم کو جسپریت بمراہ نے چائے کے وقفے سے پہلے کپتان ٹام لیتھم (۸؍رن) کو آؤٹ کرکے پہلا دھچکا دیا۔ چائے کے وقفے کے بعد ۱۸؍ویں اوور میں بمراہ نے ہنری نکولس (۲۲؍رن) کو اپنی ہی گیند پر کیچ آؤٹ کرکے ہندوستان کو دوسری کامیابی دلائی۔ اس کے بعد راچن رویندر نے ڈیون کانوے کے ساتھ مل کر اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی۔ دونوں بلے بازوں نے تیسرے وکٹ کے لیے ۳۰؍ رن جوڑے۔ ۳۳؍ویں اوور میں واشنگٹن سندر نے اپنی نصف سنچری مکمل کرچکے ڈیون کانوے کو آؤٹ کرکے ہندوستان کو تیسری کامیابی دلائی۔ کانوے نے ۹۷؍ گیندوں میں۶؍ چوکوں کی مدد سے ۵۱؍ رن بنائے۔
تیسرے دن کا کھیل ختم ہونے کے وقت نیوزی لینڈ نے دوسری اننگز میں ۴۶؍ اوورس میں ۳؍ وکٹوں کے نقصان پر ۱۳۳؍ رن بنالیے تھے۔ راچن رویندر (ناٹ آؤٹ ۴۶؍رن) اور ڈیرل مچل (ناٹ آؤٹ ۵؍رن) کریز پر موجود تھے۔
یہ بھی پڑھئے:فلسطینی عوام سے یکجہتی کا عالمی دن، غزہ اور مغربی کنارے کی صورتحال پر تشویش
اس سے پہلے اتوار کو کرائسٹ چرچ میں ہندوستان نے کل کے ۶؍ وکٹوں پر ۱۱۶؍ رن سے آگے کھیلنا شروع کیا۔ صبح کے سیشن میں میٹ ہنری نے انشول کمبوج (صفر) کو آؤٹ کرکے ہندوستان کے فالو آن کے خطرے کو مزید بڑھا دیا تھا۔ ایسے وقت میں بلے بازی کے لیے آئے آکاش دیپ نے دھرو جوریل کے ساتھ ۴۶؍ رن جوڑ کر ہندوستان کو اس مشکل سے نکالنے میں مدد کی۔ ۶۰؍ویں اوور میں نیتھن اسمتھ نے آکاش دیپ کو آؤٹ کرکے پویلین بھیج دیا۔ انہوں نے ۵۲؍ گیندوں پر۲۹؍ رن بنائے۔ اس کے بعد گرنور برار نے بھی صبر و تحمل کے ساتھ بلے بازی کرتے ہوئے جوریل کے ساتھ ۹؍ویں وکٹ کے لیے ۶۴؍رن جوڑ کر ہندوستان کو فالو آن کے خطرے سے باہر نکال دیا۔ گرنور برار ۴۶؍ گیندوں میں ۱۰؍ رن بناکر آؤٹ ہوئے۔ہندوستان کا آخری وکٹ ۸۷؍ویں اوور کی پہلی گیند پر دھرو جوریل کی شکل میں گرا۔ انہیں کائل جیمیسن نے آؤٹ کیا۔ دھرو جوریل نے ۱۷۰؍ گیندوں پر ۱۴؍ چوکوں کی مدد سے ۸۸؍ رن کی اہم اننگز کھیلی۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے کائل جیمیسن نے ۴؍وکٹ حاصل کئے۔ میٹ ہنری اور جیکب ڈفی کو ۲۔۲؍ وکٹ ملے۔