Inquilab Logo Happiest Places to Work

ایرانی حملہ سے برج خلیفہ بھی دہل گیا

Updated: March 13, 2026, 12:09 AM IST | Tehran

اسے پہلے ہی خالی کرالیا گیا تھا ۔ادھرکویت ایئر پورٹ پر بھی ڈرون حملہ، فلائٹ آپریشنز بری طرح متاثر، تل ابیب پر ہائپر سونک میزائل داغے

Smoke billowing from near Burj Khalifa
برج خلیفہ کے قریب سے دھواں نکلتا ہوا

 امریکہ اور اسرائیل نے جب ایران پر حملہ کیا تھا تو ان کے وہم و گمان میں بھی نہیں ہو گا کہ ایران کی جوابی کارروائی اتنی شدید اور پورے مشرق وسطیٰ کو دہلادے گی۔ایران نے آپریشن وعدۂ صادق کے تحت جو کارروائی شروع کی ہے اس کی زد میں اب دنیا کی سب سے اونچی عمارت ’برج خلیفہ ‘ بھی آگئی ہے۔ جمعرات کو دبئی کے ڈائون ٹائون بزنس ڈسٹرکٹ میںایران کی جانب سے ڈرون حملہ کیا گیا جس کی وجہ سے برج خلیفہ بھی دہل گیا کیوںکہ یہ عمارت اسی علاقے میں واقع ہے۔ اس تعلق سے وائرل ہونے والے ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے برج خلیفہ کے قریب سے سیاہ اور کثیف دھواں اٹھ رہا ہے۔ دبئی کے مقامی انتظامیہ نے بھی اس حملے کی تصدیق کی اور بتایا کہ حالات بالکل قابو میں ہیںکیوں کہ  برج خلیفہ کو پہلے ہی خالی کرا لیا گیا تھا اسی لئےکوئی بڑا جانی و مالی نقصان نہیں ہوا ہے ۔بہر حال اس حملے سے تشویش میں اضافہ ہوا ہے۔
 ایران نے صرف دبئی پر حملے پر اکتفا نہیں کیا بلکہ اس نے امریکہ کے ایک اور اتحادی کویت پر بھی حملہ کیا ۔ یہاں ایرانی ڈرون اور میزائل نے کویت کے مصروف ترین ایئر پورٹ کو نشانہ بنایا۔ مقامی انتظامیہ کے مطابق اس حملے میںکویت ایئر پورٹ کی عمارت اور انفراسٹرکچر کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ حملے کے بعد وہاں فلائٹ آپریشنز معطل کردئیے گئے تھے اور اطلاعات کے مطابق اب تک  فلائٹس شروع نہیں ہو سکی تھیں۔ 
  دریں اثناء پاسدارانِ انقلاب نے اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں صہیونی فوج کے عسکری مراکز کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ایران نے ڈرون حملوں کی تازہ لہر میں اسرائیل کے پاماخیم اور اووداایئر بیس کو نشانہ بنایا۔ ڈرونز نے اسرائیلی انٹیلی جنس ادارے شن بیت کے ہیڈ کوارٹر کو بھی تباہ کر دیا۔ ایرانی حملوں میں ایئربیس کے رن وے، ہینگرز اور کنٹرول ٹاور کو نشانہ بنایا گیا۔ ایران کی جانب سے کارروائی یومِ قدس کی مناسبت سے میجرجنرل محمد پاکپور کی یاد میں کی گئی۔ مقبوضہ گولان، حیفہ اور شمالی اسرائیل پر بھی میزائل داغے گئے۔ اس سے پہلے ایران اور حزب اللہ کے مشترکہ حملے میں وسطی اسرائیل دھماکوں سے گونج اٹھا۔ اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے راکٹ حملوں میں شیرون میں بڑے پیمانے عمارتوں کونقصان پہنچا۔ ایران اور حزب اللہ کی جانب سے ایک سو پچاس راکٹ داغےگئے

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK