Inquilab Logo Happiest Places to Work

غیر ملکی دورہ سے لوٹنے کے بعد وزیر اعظم مودی کی صدارت میں کابینہ کی میٹنگ

Updated: May 22, 2026, 11:25 AM IST | Farzan Qureshi | New Delhi

وزراء کو غیر ضروری اخراجات کم کرنے اور عوامی سہولیات پر توجہ دینے کی ہدایت۔

Prime Minister Narendra Modi. Photo: INN
وزیر اعظم نریندر مودی۔ تصویر: آئی این این

۵؍ روزہ غیر ملکی دورے سے واپسی پرجمعرات کو وزیر اعظم نے مرکزی کابینہ کے اہم اجلاس کی صدارت کی ۔ میٹنگ میں تمام وزراء کو شریک ہونے کی پہلے ہی ہدایت جاری کی گئی تھی ۔ میٹنگ میں امریکہ ، ایران اور اسرائیل جنگ کا اثر صاف دیکھا گیا اور وزیر اعظم نے تمام وزراء کو ہدایت دی کہ وہ اپنے زیر اثر محکموں میں غیر ضروری اخراجات میں کمی کو موثر طریقہ سے نافذ کریں ۔ ساتھ ہی ملک کی معیشت کی رفتار کو بھی برقرار رکھنے کی تاکید کی گئی۔ وزیر اعظم نے اپنے پانچ روزہ غیر ملکی دورے کے بارے میں بھی وزراء کو تفصیل سے بتایا اور ان دوروں کا کامیاب قرار دیا۔

یہ بھی پڑھئے: نیٹ پیپر لیک معاملہ میں لاتور سے ایک ڈاکٹر گرفتار، بیٹے کیلئے پرچہ لیا تھا

مغربی ایشیا کے بحران کے درمیان ۴۰؍ بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کی تجاویز کے ساتھ پانچ ممالک کے دورے سے واپس آتے ہی وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو اپنے وزراء کی کونسل کے ساتھ ایک طویل میٹنگ کی اور انہیں ہر سطح پر تیار رہنے کی تاکید کی۔میٹنگ میں ایک پریزنٹیشن نے مغربی ایشیا میں غیر یقینی صورتحال پر روشنی ڈالی اوربتایاگیا کہ کوئی بھی ملک اس کے اثرات سے محفوظ نہیں ہے۔ ہندوستان  مضبوط کھڑا ہے، لیکن اسے انتہائی احتیاط کے ساتھ آگے بڑھنے کی ضرورت ہے ۔ وزراء کونسل کو وزیراعظم کے کامیاب پانچ ملکی دورے اور اس کی کامیابیوں کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔ اس سال کی سب سے بڑی کابینی میٹنگ کی اہمیت اس تناظر میں بھی ہے کہ ۲۶ ؍مئی کو مودی حکومت کے ۱۲؍ سال مکمل ہورہے ہیں اور ۹ ؍جون کو تیسری میعاد کی دوسری سالگرہ بھی ہے۔ میٹنگ میں آئندہ تین سال کا بھی روڈ میپ تیار کرنے پر زور دیا گیا ہے۔ میٹنگ میں وزیر اعظم نے مغربی ایشیا کے بحران کو دیکھتے ہوئے وزراء کو ہر سطح پر تیار رہنے کی ہدایت دی ہے۔ گزشتہ ہفتہ جنگ کے منفی اثرات پر وزیر اعظم نے ملک کے عوام سے ڈیزل ، پیٹرول کا استعمال کم کرنے ، سونا نہ خریدنے ، غیر ملکی سفر نہ کرنے کی اپیل کی تھی اور آج میٹنگ میں بھی اس پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعظم کی اس اپیل کا پارٹی لیڈران نے خیر مقدم کیا ،سبھی نے اپنے قافلہ کو کم کیااور وزراء نے پبلک ٹرانسپورٹ کا استعمال شروع کردیا۔ میٹنگ میں اس بات پر بھی زوردیا گیا کہ جنگ  کے اثرات کی زد میںکئی ممالک آئے ہیں ،لہٰذا ہندوستان کو بھی پھونک پھونک کر قدم رکھنے کی ضرورت ہے۔بی جے پی سمیت این ڈی اے کی حلیف جماعتوں نے مغربی ایشیا کے بحران سے نمٹنے کیلئے حکومت کی کوششوں کی تعریف کی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK