واقعہ جمعرات کی دیررات ڈیڑھ بجےاس وقت پیش آیاجب علاقے میں سناٹا تھا، رکن پارلیمان اور اہل خانہ خوش قسمتی سے گھر کے اندر تھے اس لئے محفوظ رہے۔
EPAPER
Updated: September 01, 2026, 2:24 PM IST | Agency | Scarborough / Toronto
واقعہ جمعرات کی دیررات ڈیڑھ بجےاس وقت پیش آیاجب علاقے میں سناٹا تھا، رکن پارلیمان اور اہل خانہ خوش قسمتی سے گھر کے اندر تھے اس لئے محفوظ رہے۔
کینیڈاکے شہراسکاربورومیںرکن پارلیمنٹ سلمیٰ زاہدکی رہائش گاہ کےباہر مشتبہ لوٹ مار کی واردات سامنے آئی ہے جس میں حملہ آوروں نے ان کی گاڑی کو بھی آگ لگا دی۔ ٹورنٹو کی پولیس اس معاملے کی تحقیقات کررہی ہےاور اسے ’اسلاموفوبیا‘ کے پہلوسے بھی دیکھا جارہا ہے۔پولیس نے تصدیق کی ہےکہ جس گاڑی کو آگ لگائی گئی وہ پاکستانی نژاد خاتون رکن پارلیمان سلمیٰ زاہد کی ہے جو ان کے گھر کے باہر کھڑی تھی۔ یہ واقعہ جمعرات کی دیررات ڈیڑھ بجے اس وقت پیش آیا جب علاقے میں سناٹا تھا۔پولیس کے مطابق یہ ایک پُرامن اور محفوظ علاقہ سمجھا جاتا ہے ، اسی بنیاد پرعلاقے میں ایسی واردات کو قابل تشویش قراردیاجارہا ہے۔سلمیٰ زاہد نے بتایا کہ’’خوش قسمتی سے حملے کے وقت میں اور اہل خانہ گھر کے اندر موجود تھے اسلئے سب محفوظ رہے۔ مجھے ابھی تک یقین نہیں آرہا ہےکہ ہمارے گھر کے باہر یہ واردات ہوئی ہے۔‘‘ واردات کے بعد انہو ںنے اپنا رابطہ عامہ کا دفتر فی الحال بند کر دیا ہے ۔ رائل کینیڈین ماؤنٹیڈ پولیس نے مقامی پولیس کی مدد سے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔ایم پی کی گاڑی سمیت ۳؍ گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔حملہ آوروں کی شناخت نہیںہوسکی ہے۔
یہ بھی پڑھئے: گوگل میپس پر ’’لیک اونٹاریو‘‘ کا نام ’’لیک امریکہ‘‘، کنیڈا کا سخت ردِعمل
’’میں کوئی قیاس آرائی نہیں کرنا چاہتی ‘‘
سلمیٰ زاہد کاکہنا ہےکہ اس کے پیچھے مقصداورسازش کے بارے میں وہ کوئی قیاس آرائی نہیں کرنا چاہتیں بلکہ تحقیقات کے نتائج کا انتظار کریں گی۔ انہوں نے واقعے کو ناقابل قبول قراردیا۔
وزیر اعظم نے حملوں کوبزدلانہ قراردیا
کینیڈا کے وزیر اعظم میک کارنی نے اپنے رد عمل میںان حملوں کو بزدلانہ ، پُر تشدد اور خوفزدہ کرنے کی کوشش قراردیا ۔انہوںنے سلمیٰ زاہد اور ان کی فیملی کے محفوظ ہونے پر اطمینان کا اظہار بھی کیا۔