Inquilab Logo Happiest Places to Work

امریکی مویشیوں میں اسکرو ورم پائے جانے کے بعد کنیڈا نے ان پر پابندی لگائی

Updated: June 07, 2026, 9:59 PM IST | Texas

کینیڈین فوڈ انسپیکشن ایجنسی نے بچھڑوں میں گوشت کھانے والے اسکروورم طفیلی کیڑے کی دریافت کے بعد امریکی ریاست ٹیکساس سے آنے والے مویشیوں پر عارضی پابندی لگانے کا اعلان کیا ہے۔

American Cattle.Photo:INN
امریکی مویشی۔ تصویر:آئی این این

کینیڈین فوڈ انسپیکشن ایجنسی نے بچھڑوں میں گوشت کھانے والے اسکریوورم طفیلی کیڑے کی دریافت کے بعد امریکی ریاست ٹیکساس سے آنے والے مویشیوں پر عارضی پابندی لگانے کا اعلان کیا ہے۔ امریکی ریاست ٹیکساس کی لا پریور سٹی اور زوالا کاؤنٹی میں بچھڑوں میں اسکرو ورم ملا ہے۔ اس کے پیش نظر ٹیکساس میں بھی آفات کی حالت کا اعلان کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے:مشہور ادیب نارنگ ساقی کا انتقال


ایجنسی کی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ کنیڈا کی سرحد عبور کرنے سے پہلے ۲۱؍ دنوں کے اندر جو بھی گائے اور گھوڑے ٹیکساس میں رہے ہوں گے، انہیں ملک میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق یہ اعلان امریکی محکمہ زراعت (یو ایس ڈی اے) کے اس بیان کے بعد سامنے آیا ہے کہ گائے کا گوشت اور مویشی پیدا کرنے والی امریکہ کی سب سے بڑی ریاست ٹیکساس میں دو الگ الگ بچھڑوں میں طفیلی پایا گیا۔

یہ بھی پڑھئے:’’کسی بھی اداکار کو اپنے جدوجہد کے دور سے خوفزدہ نہیں ہونا چاہئے‘‘

نیو ورلڈ اسکروورم ایک طفیلی مکھپی ہے جس کی مادہ زندہ گرم خون والے جانوروں اور انسانوں کے کھلے زخموں اور چپچپا جھلیوں میں انڈے دیتی ہے۔ جب ان انڈوں سے لاروا نکتے ہیں تو سیکڑوں کی تعداد میں یہ نکیلے منہ والے لاروا گوشت کو کترتے ہوئے اندر تک راستہ بنا لیتے ہیں۔ اگر بروقت علاج نہ کیا جائے تو متاثرہ جاندار کی بالآخر موت یوجاتی ہے۔بدھ کے روز امریکی حکام نے اعلان کیا تھا کہ ٹیکساس میں ۶۰؍ سالوں میں پہلا ایسا معاملہ تین ہفتے کے ایک بچھڑے میں ملا ہے، جس کے ناف والے علاقے میں یہ لاروا پایا گیا۔ یہ معاملہ لا پریور شہر میں سامنے آیا تھا۔ اس کے بعد، جمعہ کو پہلے کیس سے تقریباً ۹؍ کلومیٹر دور زوالا کاؤنٹی میں ایک ماہ کے بچھڑے میں دوسرا کیس رپورٹ ہوا۔ یوایس ڈی اے نے کہا کہ یہ دریافت اس وقت کی گئی جب حکام ’’متعدد مشتبہ کیسز‘‘ کی تحقیقات کر رہے تھے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK