Updated: August 28, 2026, 4:33 PM IST
| Toronto
مشہور پب جی موبائل کانٹینٹ کریئیٹر فاروق احمد المعروف ’وائے ٹی‘ کے اچانک انتقال کی خبر نے گیمنگ کی دنیا اور ان کے لاکھوں مداحوں کو سوگوار کردیا۔ موٹر سائیکل حادثے میں ان کی موت پر پب جی موبائل کمیونٹی اور معروف گیمنگ کریئیٹرز نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔
مشہور پب جی موبائل کانٹینٹ کریئیٹر فاروق احمد، المعروف ’وائے ٹی‘ کے انتقال کی خبر نے گیمنگ کمیونٹی اور ان کے مداحوں کو صدمے میں مبتلا کردیا۔ یہ خبر ان کے قریبی دوستوں نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے دی۔ جس میں بتایا گیا کہ ہمارے پیارے دوست اور گیمنگ کمیونٹی کے ہردلعزیز فارق احمد کنیڈا کے صوبے البرٹا کے شہر کیلگری میں موٹر سائیکل حادثے میں انتقال کرگئے۔ رپورٹس کے مطابق فاروق احمد کے انتقال کی خبر سامنے آنے کے بعد پب جی موبائل سے وابستہ کئی معروف شخصیات نے سوشل میڈیا پر فاروق احمد کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ جن میں معروف گیمنگ کریئیٹرز بھی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: امریکہ میں ICE کی ریکارڈ گرفتاریاں، اکثریت کا کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہیں
خیال رہے کہ فاروق احمد نے پب جی موبائل سے متعلق ویڈیوز اور گیمنگ کانٹینٹ کے ذریعے بڑی تعداد میں اپنے مداح بنائے تھے۔ ان کے یوٹیوب چینل’Farooq Ahmad YT ‘کے سبسکرائبرز کی تعداد تقریباً۹؍ لاکھ۲۵؍ ہزار تھی جبکہ انسٹاگرام پر بھی ان کے تقریباً۸۵؍ہزار فالوورز تھے۔ فاروق احمد کو پب جی موبائل کے قیمتی اور نایاب اکاؤنٹ کی وجہ سے بھی خاص شہرت حاصل تھی۔ وہ اپنی ویڈیوز میں مہنگے’ UC purchases‘، نایاب آئٹمز، ویپن اپ گریڈز اور گیم کے وسیع کلیکشنز دکھاتے تھے۔ ان کے کانٹینٹ میں ایک ویڈیو ایسا اکاؤنٹ بھی دکھاتی تھی جسے انہوں نے دنیا کے مہنگے ترین اور مثالی پب جی موبائل اکاؤنٹس میں شمار کیا تھا۔ یہی منفرد کلیکشن ان کے کانٹینٹ کی نمایاں خصوصیات میں شامل تھا۔
پب جی موبائل کا خراج عقیدت
پب جی موبائل نے ایکس پر فاروق احمد کے انتقال پرتعزیتی پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا’اللہ فاروق کو سکونِ ابدی عطا فرمائے۔ وہ ہمیشہ ہماری یادوں میں زندہ رہیں گے۔ پب جی موبائل کمیونٹی نے اپنے ایک عزیز ساتھی کو کھو دیا ہے۔ فاروق نے ہماری کمیونٹی میں جوش، محبت، خلوص اور بے شمار ناقابلِ فراموش یادیں چھوڑی ہیں۔ ہم شکر گزار ہیں کہ ہمیں انہیں جاننے کا موقع ملا اور ان کے ساتھ اس سفر کا حصہ بننے کا اعزاز حاصل ہوا۔ ہم فاروق کے اہلِ خانہ، دوستوں اور ان تمام لوگوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں جن کی زندگی کو انہوں نے اپنے وجود سے متاثر کیا۔ اللہ فاروق کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ فاروق ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔