Inquilab Logo

یو اے ای کی تاریخی بارش میں۲۵۰؍ ملین ڈالر مالیت کی کاریں تباہ ہوگئیں

Updated: May 08, 2024, 12:44 PM IST | Agency | Dubai

گزشتہ ماہ متحدہ عرب امارات میں ہونے والی تباہ کن بارش اور پورے ملک میں سیلابی کیفیت پیدا ہوجانے کی وجہ سے۵۰؍ ہزار سے زائد کاریں تباہ ہو گئیں جن کی مالیت ایک اندازہ کے مطابق۲۵۰؍ ملین ڈالر تھی۔

Flood scene in UAE. Photo: INN
متحدہ عرب امارات میں سیلاب کا منظر۔ تصویر : آئی این این

گزشتہ ماہ متحدہ عرب امارات میں ہونے والی تباہ کن بارش اور پورے ملک میں سیلابی کیفیت پیدا ہوجانے کی وجہ سے۵۰؍ ہزار سے زائد کاریں تباہ ہو گئیں جن کی مالیت ایک اندازہ کے مطابق۲۵۰؍ ملین ڈالر تھی۔ یاد رہے کہ ۱۷؍ اپریل کو ہونےوالی اس بارش میں  پورے متحدہ عرب امارات میں پانی بھر گیاتھا اور جگہ جگہ کاریں پانی میں ڈوب گئی تھیں۔ ان میں سے اکثر کاریں بعد میں کسی کام کی نہیں  رہ گئیں۔ 
 منگل کو سامنے آنے والے اعداد وشمار کے مطابق کئی دنوں تک ہونے والی بارش سے مجموعی طور پر۵۰؍ کاریں تباہی سے دو چار ہوئیں۔ ان کاروں کے علاوہ بھی مختلف قسم کی چھوٹی بڑی گاڑیاں بارش میں  تباہ ہوگئیں۔ ان گاڑیوں کی مجموعی مالیت کے تخمینہ ۲۵۰؍ملین ڈالر لگایا گیا ہے۔ بارش سے تباہ ہونے والی گاڑیوں میں بڑی تعداد انشورنس والی گاڑیوں کی تھی۔ اس لئے ابتدائی اندازے میں بتایا گیا ہے کہ انشورنس کمپنیوں  کو۱۵۰؍ ملین ڈالر کی رقم خرچ کرنی پڑے گی۔ ہو سکتا ہے یہ رقم اس سے بھی بڑھ جائے اور۲۵۰؍ ملین ڈالر تک پہنچ جائے۔ انشورنس دلانے والی ایک کمپنی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ سیلاب میں تباہ ہونے والی گاڑیوں کا تخمینہ ابتدائی بیمہ شدہ نقصان۱۵۰؍ ملین ڈالر سے تجاوز کر سکتا ہے اور متحدہ عرب امارات کیلئے ۲۵۰؍ ملین ڈالر تک پہنچ سکتا ہے۔ اندازہ ہے کہ متحدہ عرب امارات، بحرین اور عمان وغیرہ میں سیلاب کے نتیجے میں بیمہ شدہ اشیا کا کل نقصان۸۵۰؍ ملین ڈالر کا ہوسکتا ہے۔ 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK