Inquilab Logo

ٹی آر پی گھوٹالا کیس میں یوپی کے راستے سی بی آئی کی انٹری

Updated: October 22, 2020, 4:52 AM IST | Agency | Mumbai

یوپی میں  فرضی ٹی آرپی کے خلاف شکایت درج ، یوگی سرکار نے فوری طور پر سی بی آئی کو منتقل کرنے کی سفارش کردی

TRP, Fraud - PIC : PTI
ممبئی پولیس نے ٹی آر پی کیس میں  منگل کی شام گرفتارکئے گئے ۲؍ ملزمین کو بدھ کو عدالت میں پیش کیا۔ ( پی ٹی آئی

ممبئی میں  درج ٹی آر پی کیس سی بی آئی کوسونپنے کے ارنب گوسوامی کے مطالبے  اوراس پر ہائی کورٹ میں شنوائی کے بیچ  سی بی آئی  نے یوپی کے راستے اس معاملے میں انٹری کردی ہے۔ ممبئی پولیس  فرضی ٹی آر پی معاملے میں  ارنب گوسوامی کے چینل  ریپبلک ٹی وی ، فکت مراٹھی اور  دیگر کے خلاف جانچ میں  مصروف  ہے۔ اسی دوران یوپی میں کمل شرما نامی ایک شخص نے فرضی ٹی آرپی کے خلاف شکایت درج کرائی ہے جسے یوگی سرکار نے فوری طور پر سی بی آئی کو منتقل کرنے کی سفارش کی اور ۲۴؍ گھنٹے کے اندر اندر حیرت انگیز طور پر مرکزی حکومت نے اسے منظوری بھی  دے دی۔
   یوپی میں یہ شکایت’’نامعلوم‘‘ ٹی وی چینلوں  کے خلاف درج کرائی گئی ہے۔ شکایت کنندہ کا دعویٰ ہے کہ اس کا میڈیا اور اشتہارات کا کاروبار  ہے۔ یوگی سرکار کی معاملے کو سی بی آئی کوسونپنے کی جلد بازی اور اسے منظوری دینے میں مرکزی حکومت کی عجلت پر شک وشبہات کااظہار کیا جارہا ہے۔ اندیشہ ظاہر کیا جارہاہے کہ  ٹی آرپی گھوٹالے میں سی
  بی آئی کی یہ انٹری  ارنب گوسوامی اوراس کے ریپبلک چینل کو بچانے کی کوشش ہوسکتی ہے۔  قانون  اور جانچ سے متعلق ضوابط جاننے والوں  کے مطابق چونکہ ایف آئی آر میں کسی نیوز چینل کا نام شامل نہیں ہے ،اس لئے یہ ایک ’کھلی ‘ ایف آئی آر  جس کا مطلب یہ ہے کہ کسی بھی چینل  کے خلاف جانچ ہوسکتی ہے۔ یہ ایف آئی آر ۱۲۰(بی)(مجرمانہ سازش)، ۳۴(مشترکہ مقصد) ،     ۴۰۶، ۴۰۸؍  اور  ۴۰۹؍(مجرمانہ اعتماد شکنی سے متعلق ) اور دفعہ ۴۲۰(فریب دھڑی) کے تحت درج کرائی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK