Inquilab Logo

لالو کے اہل خانہ کے ہاں چھاپوں میں ایک کروڑ کی ضبطی کا دعویٰ، تیجسوی کو سی بی آئی کا سمن

Updated: March 12, 2023, 10:28 AM IST | patna

سنیچر کو ہی حاضر ہونے کی ہدایت دی گئی تھی مگر بہار کے نائب وزیراعلیٰ  نے اہلیہ کی علالت کا حوالہ دیکر نئی تاریخ  دینے کی درخواست دی

Tejashwi Yadav talking to the media. He did not attend the CBI office on Saturday.
تیجسوی یادو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے۔وہ سنیچر کو سی بی آئی کے دفتر میں حاضر نہیں ہوئے۔

  لالو پرسادیادو کی بیٹیوں اور خاندان کے دیگر افراد کے ہاں جمعہ کو  مارے گئے چھاپوں پر اپوزیشن کی شدید تنقیدوں  کے بیچ سنیچر کو ای ڈی نے دعویٰ کیا کہ چھاپوں کے دوران اسے غیر  ایک کروڑ روپے  غیر محسوب   ملے ہیںجبکہ جرم کے ارتکاب سے حاصل ہونے والے ۶۰۰؍ کروڑ روپوں کی مالی لین دین کے ریکاڈ  بھی سامنے آئے  ہیں۔ اس  بیچ سی بی آئی  نے آر جے ڈی  لیڈر اور بہار کے نائب وزیراعلیٰ تیجسوی یادو کو سنیچر کوحاضر ہونے کیلئے سمن جاری کیا تاہم تیجسوی تفتیش کاروں کے سامنے حاضر نہیں  ہوئے۔اس سے قبل انہیں  ۴؍ مارچ کو بھی طلب کیاگیاتھا۔ سنیچر کو عدم حاضری پر  انہوں نے جواز پیش کیا کہ ان کی اہلیہ جو امید سے ہیں، اسپتال داخل ہیں اسلئے وہ پوچھ تاچھ کیلئے تفتیشی ایجنسی کے  دفتر میں پیش نہیں  ہوسکتے۔ تیجسوی یادو نے نئی تاریخ دینے کی مانگ کی ہے۔ 
تیجسوی کی اہلیہ کو ۱۵؍ گھنٹوں تک بٹھا کر رکھا گیا
  اس بیچ  ای ڈی کے چھاپوں کے دوسرے دن سنیچر کو لالو پرساد یادو نے بی  جےپی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اس کے ذریعہ بھیجے گئے تفتیش کاروں نےان کی بہو(تیجسوی کی اہلیہ) کو ۱۵؍ گھنٹوں تک بٹھا کررکھا جو امید  سے ہے۔ واضح رہےکہ  تیجسوی نے اپنی اہلیہ کی بیماری اور ان کے اسپتال داخل ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے ہی سنیچر کو   سی بی آئی کے دفتر میں حاضری سے معذرت ظاہر کی ہے۔ لالو یادو  نے اپنےبیان میں کہا ہے کہ ’’میں نے ایمرجنسی کا سیاہ دور دیکھا ہے اور اس کا مقابلہ کیا ہے۔ ای ڈی کے افسران نے میری حاملہ بہو کو زبردستی   ۱۵؍ گھنٹے تک بٹھا کررکھا۔اسی کو نہیں ،انہوں نے میری بیٹیوں اوران کے بچوں کو بھی گھنٹوں بیٹھے رہنے پر مجبور کیا۔ زعفرانی پارٹی بہت نیچے تک گر گئی ہے۔‘‘  
ای ڈی نے ضبطیوں کا دعویٰ کیا
  ان الزامات  کے بعد کہ ای ڈی کے ذریعہ لالو پرساد یادو کو صرف  انتقامی سیاست کی بنا پر نشانہ بنایا جارہاہے،  انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے سنیچر کو چھاپوں کے دوران ثبوت ملنے کا دعویٰ کرکے اپنی کارروائی کو جائز ٹھہرانے کی کوشش کی۔ تفتیشی ایجنسی کے مطابق  چھاپے کے دوران  جو ایک کروڑ روپے ملے ہیں وہ غیر محسوب ہیں جبکہ  ۶۰۰؍ کروڑ کے لین دین کے ریکارڈ بھی سامنے آئے ہیں۔ ای ڈی کے مطابق لالو پرساد یادو کے اہل خانہ کے ذریعہ کی گئی مزید سرمایہ کاریوں کو بے نقاب کرنے کی جانچ کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ان کے مطابق لالو پریوار نے مختلف مقامات پر زمین کے کاروبار میں پیسہ لگایاہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK