• Sat, 28 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ضمانت کے بعد راج پال یادو نے اپنا یوٹیوب چینل شروع کیا

Updated: February 28, 2026, 5:04 PM IST | Mumbai

چیک باؤنس کیس میں عبوری ضمانت ملنے کے بعد معروف اداکار راج پال یادونے اپنے آفیشل یوٹیوب چینل کا آغاز کر دیا۔ جیل سے رہائی کے فوراً بعد انہوں نے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے نئے ڈجیٹل سفر کا اعلان کیا، جبکہ قانونی معاملہ ابھی زیرِ سماعت ہے۔

Rajpal Yadav. Photo: INN
راج پال یادو۔ تصویر: آئی این این

بالی ووڈ کے معروف مزاحیہ اداکار راج پال یادونے عبوری ضمانت ملنے کے بعد اپنے آفیشل یوٹیوب چینل کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ ’’ہیلو دوستو، میں آپ کا راج پال ہوں… میں ایک نیا باب شروع کرنے کے لیے کافی عرصے سے تیاری کر رہا ہوں، وہ لمحہ آ گیا ہے، مجھے آپ کے آشیرواد کی ضرورت ہے۔‘‘ انہوں نے بتایا کہ ان کے چینل کا نام ’’راجپال نورنگ یادو‘‘ ہوگا۔

یوٹیوب چینل کا مقصد کیا ہے؟
اداکار کے مطابق:’’راجپال نورنگ یادیو یوٹیوب چینل کا مشن صرف یہ ہے کہ بچے، بوڑھے، جوان، سب کے لیے یکساں تفریح ہو… خون کی اچھی گردش کے لیے بہت ساری صحت مند تفریح۔ یہ چینل آپ کا ہے، لطف اٹھائیں، اسے زیادہ سے زیادہ شیئر کریں، سبسکرائب کریں۔‘‘ انہوں نے ایک تحریری پیغام میں مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا: ’’آپ کی محبت اور حمایت کے لیے آپ سب کا تہہ دل سے شکریہ۔‘‘

قانونی پس منظر
دہلی ہائی کورٹ نے چیک باؤنس کیس میں راج پال یادوکو ۱۸؍ مارچ تک عبوری ضمانت دی ہے۔ اس کیس کے اہم نکات ہیں: ڈیڑھ کروڑ روپے کا ڈیمانڈ ڈرافٹ جمع کرایا گیا۔ پاسپورٹ عدالت میں جمع کرانے کی ہدایت۔ اگلی سماعت ۱۸؍ مارچ کو ہوگی۔ تہاڑ جیل سے رہائی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ ’’اگر آپ کو کسی قانونی معلومات کی ضرورت ہو تو آپ ہمارے وکیل مسٹر بھاسکر سے پوچھ سکتے ہیں… میں بالی ووڈ میں جلد ہی ۳۰؍ سال مکمل کروں گا… ملک بھر میں ہر بچہ میرے ساتھ رہا ہے، اور اسی وجہ سے میں ۲۰۰؍ سے ۲۵۰؍ فلمیں کرنے میں کامیاب رہا۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ ۱۰؍ برسوں میں عدالت کے ہر حکم پر وہ پیش ہوتے رہے ہیں اور آئندہ بھی پیش ہوتے رہیں گے۔
راج پال یادودو دہائیوں سے زائد عرصے سے ہندی سنیما کا اہم چہرہ رہے ہیں۔ انہوں نے ۲۰۰؍ سے زائد فلموں میں کام کیا ہے۔ ان کی مزاحیہ ٹائمنگ اور یادگار کرداروں نے انہیں انڈسٹری میں ایک منفرد مقام دلایا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK