Inquilab Logo Happiest Places to Work

سی بی ایس ای اسکول میں طلباء میں ٹائپ۲؍ ذیابیطس, موٹاپے سے نمٹنے کیلئے`شوگر بورڈ

Updated: May 18, 2025, 6:02 PM IST | New Delhi

سی بی ایس ای اسکولوں میں طلباء میں ٹائپ۲؍ ذیابیطس اور موٹاپے سے نمٹنے کے لیے `شوگر بورڈز قائم کیے جائیں گے ، جو طلباء کو ضرورت سے زیادہ شکر کے استعمال کے خطرات کے بارے میں آگاہ کریں گے اور صحت مند غذائی متبادل پر بات کریں گے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

سی بی ایس ای اسکولوں میں طلباء میں ٹائپ۲؍ ذیابیطس اور موٹاپے سے نمٹنے کے لیے `شوگر بورڈز قائم کیے جائیں گے ، جو طلباء کو ضرورت سے زیادہ شکر کے استعمال کے خطرات کے بارے میں آگاہ کریں گے اور صحت مند غذائی متبادل پر بات کریں گے۔ یہ بورڈز طلباء کو ٹائپ ۲؍ ذیابیطس اور موٹاپے سے لڑنے میں مدد دیں گے۔ سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) نے اپنے تمام ملحقہ اسکولوں کے پرنسپل کو خط لکھ کر طلباء میں شکر کے استعمال کی نگرانی اور اسے کم کرنے کیلئے  ’’شوگر بورڈ‘‘قائم کرنے کی ہدایت دیہے۔ یہ اقدام بنیادی طور پر بچوں میں ٹائپ۲؍ ذیابیطس اور موٹاپے کے خطرے کو کم کرنےکیلئے  شروع کیا گیا ہے۔ سی بی ایس ای نے بچوں میں ذیابیطس کے خطرے کا ذمہ دار ’’میٹھی اسنیکس، مشروبات اور پروسیسڈ فوڈ‘‘ کے استعمال کو ٹھہرایا ہے۔ وزارت تعلیم کے تحت ایک خود مختار ادارے سی بی ایس ای نے اسکول کے سربراہان کو خط میں کہا، ’’گزشتہ دہائی کے دوران بچوں میں ٹائپ۲؍ ذیابیطس میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، یہ حالت پہلے زیادہ تر بالغوں میں دیکھی جاتی تھی۔یہ خطرناک رجحان زیادہ تر شکر کے زیادہ استعمال کی وجہ سے ہے، جو اکثر اسکول کے ماحول میں میٹھی اسنیکس، مشروبات اور پروسیسڈ فوڈ کی آسانی سے دستیابی کی وجہ سے ہوتا ہے۔‘‘اس میں مزید کہا گیا، شکر کا ضرورت سے زیادہ استعمال نہ صرف ذیابیطس کے خطرے کو بڑھاتا ہے بلکہ موٹاپے، دانتوں کے مسائل اور دیگر میٹابولک عوارض کا بھی باعث بنتا ہے، جو بالآخر بچوں کی طویل مدتی صحت اور تعلیمی کارکردگی کو متاثر کرتا ہے۔‘‘ خط میں حوالہ دیے گئے مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ۴؍ سے۱۰؍ سال کی عمر کے بچوں کی روزانہ کیلیوری انٹیک کا تقریباً۱۳؍ فیصد اور۱۱؍  سے۱۸؍ سال کی عمر والوں کا۱۵؍ فیصد شکرپر مشتمل ہوتا ہے، جو کہ تجویز کردہ۵؍ فیصد سے کہیں زیادہ ہے۔

یہ بھی پڑھئے: گوری موہتے جس نے اردو اسکول سےپڑھائی کرکے دسویں میں نمایاں کامیابی حاصل کی

شوگر بورڈطلباء کو ضرورت سے زیادہ شکر کے استعمال سے وابستہ خطرات کے بارے میں آگاہ کریں گے۔ یہ بورڈ انہیں روزانہ شکر کی تجویز کردہ مقدار سے آگاہ کریں گے، جنک فوڈ، کولڈ ڈرنکس وغیرہ میں شکر کی مقدار کی وضاحت کریں گے اور زیادہ شکر کے استعمال سے وابستہ صحت کے خطرات پر بات کریں گے۔ سی بی ایس ای اسکولز میں شوگر بورڈز صحت مند غذائی متبادل پر بھی بات کریں گے۔  یہ اقدام طلباء کو زیادہ دانشمندانہ غذائی انتخاب کرنے اور طویل مدتی صحت میں مددگار عادات کو اپنانے کی ترغیب دینے کیلئے تیار کیا گیا ہے۔ سی بی ایس ای نے اسکول کو ہدایت دی ہے کہ وہ ضرورت سے زیادہ شکر کے استعمال کے خطرات کے بارے میں آگاہی بڑھانے کیلئے  سیمینار اور ورکشاپ کا اہتمام کریں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK