Inquilab Logo Happiest Places to Work

ہر طرف جشن،مودی سرکار میں پہلا استعفیٰ، طلبہ کی شاندار فتح

Updated: July 26, 2026, 7:47 AM IST | New Delhi

جنتر منترکامیابی کے نعروں سے گونج اٹھا|’ جین زی‘ نے تاریخ رقم کردی| حکومت نے تمام مطالبےمنظورکر لئے| مظاہرین کے خلاف درج مقدمات واپس ہوںگے

Jantar Mantar was filled with celebrations after the news of Dharmendra Pradhan`s resignation reached the people and they expressed their happiness by raising slogans.
دھرمیندر پردھان کے استعفیٰ کی خبر پہنچنے کے بعد جنتر منتر پرجشن کا سماں بندھ گیا اور لوگوں نے نعرہ بازی کے ذریعہ اپنی خوشی کا اظہار کیا

پیپر لیک، امتحانی  بے ضابطگیوں اور تعلیمی نظام میں اصلاحات کیلئے جنتر منتر پر ۳۶؍ دنوں  سے جاری آندولن سنیچر کو شاندار فتح کے ساتھ ختم ہوگیا۔ وزیر تعلیم دھرمیندر  پردھان  نے دوپہر ڈھائی بجے  ’ایکس  ‘ پر اپنے استعفیٰ کی اطلاع   دی جس کے بعد جنتر منتر سمیت پورے ملک میں  جشن کی لہر دوڑ گئی ۔ وزیراعظم مودی کے ۱۲؍ سالہ اقتدار میں یہ پہلا موقع ہے جب کسی وزیر سے استعفیٰ لیاگیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ماضی میں وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کہہ چکے ہیں کہ ’’یہ مودی سرکار ہے،اس میں استعفے نہیں ہوتے‘‘ جبکہ جن طلبہ کے احتجاج کے آگے جھکتے ہوئے دھرمیندر پردھان کو استعفیٰ دینا پڑا، انہیں  آندولن کے ابتدائی دنوں میں پردھان نے ’’دہشت گردوں کی بی ٹیم‘‘ قرار دیا تھا۔ 
جنتر منتر پر  ’’چک دے انڈیا‘‘ کی گونج
 جنتر منتر جہاں ابھیجیت دپکے کی قیادت میں  گزشتہ ۳۶؍دنوں سے احتجاج جاری ہے، جیسے ہی دھرمیندر پردھان کےا ستعفیٰ کی خبر پہنچی  جیت کے نعروں کے ساتھ پورا میدان گونج اٹھا۔ اسٹیج سے پردھان کے استعفیٰ کی اطلاع دیتے ہوئے  خود ابھیجیت دپکے بھی اپنے جذبات پر قابو نہیں رکھ سکے۔ انہوں نے خود کشی کرنےوالے نیٹ کے تمام طلبہ کے نام لے کر اعلان کیا کہ انہیں انصاف مل گیا۔’’جھکتی ہے دنیا، جھکانےوالا چاہئے‘‘  کےنعرہ کے ساتھ انہوں  نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’’اگر آپ ڈر نکال دیں تو اچھے اچھوں کا استعفیٰ لیا جا سکتا ہے۔‘‘اس دوران  میدان میں مظاہرین نے اپنی فتح کا جشن ’’چک دے انڈیا‘‘ گانے  پر رقص کرتے  ہوئے منایا  جبکہ مظاہرین ایک دوسرے کو گلے لگا کر یوں  مبارکبادی دے رہے تھے جیسے انہوں نے کوئی ذاتی کامیابی حاصل کرلی ہے۔ 
مشترکہ پریس کانفرنس
 مرکزی وزیر جے پی نڈا نے بتایا کہ حکومت نے امتحانی نظام میں اصلاحات اور احتجاج سے متعلق دیگر مسائل پر بات چیت کے دوران کاکروچ جنتا پارٹی  کے مطالبات پر غور کیا اور انہیں قبول کر لیا ۔ نڈا نے کہا کہ حکومت سی جے پی کے پانچ نکاتی مطالبات کا بغور جائزہ لے گی۔ کانسٹی ٹیوشن کلب میں سی جے پی کے نمائندوں کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس  میں انہوں نے کہا کہ’ ’اس پانچ نکاتی چارٹر کا تعلق امتحانات میں اصلاحات سے  ہے، ہم امتحانات میں اصلاحات کیلئے سی جے پی کے چارٹر کے بارے میں گہرائی سے سوچیں گےاور اس کے وفد سے بات کرنے کے بعد جو کچھ ہوسکے کرنے کی کوشش کریں گے۔‘‘اس موقع پر سوربھ داس نے سی جے پی کے تمام مطالبات کی منظوری کی تصدیق کرتے ہوئے فوری طور پر  آندولن کے خاتمے کا اعلان کیا۔ 
  مرکزی وزیر صحت نڈا نے مزید کہا کہ حکومت مظاہرین کو ایف آئی آر کی کاپیاں فراہم کرے گی اور یقین دلایا کہ ان کے خلاف کوئی انتقامی کارروائی نہیں کی جائے گی۔ معاوضے کے مطالبے پر نڈا نے کہا کہ حکومت متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی رکھتی ہے اور قواعد و ضوابط کے مطابق معاوضہ فراہم کیا جائے گا۔متعلقہ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK