Inquilab Logo

’’باندرہ میں گڑھوں کو بھرنے کی سیمنٹ کنکریٹ کی تکنیک کامیاب ‘‘

Updated: July 29, 2022, 12:06 PM IST | Mumbai

ایچ ویسٹ وارڈ کے اسسٹنٹ میونسپل کمشنرکا دعویٰ۔ ڈپٹی میونسپل کمشنر نے تصدیق کی

A road on Hill Road with potholes filled with angular technique.
ہل روڈ کی ایک سڑک جس کے گڑھے کونئی تکنیک سے بھرا گیا ہے۔

 بی ایم سی کے روڈس ڈپارٹمنٹ گڑھوں کو بھرنے کیلئے۳؍ تکنیک کا  تجربہ کر رہا ہے، اسی دوران اس کے باندرہ  ایچ ویسٹ  وارڈ آفس نے مصروف ہل روڈ کے گڑھوں کو بھرنے کیلئے کنکریٹ کا استعمال کرتے ہوئےنئی تکنیک کا استعمال کیا ہے جس کے بارے میںمذکورہ  وارڈ کے اسسٹنٹ میونسپل کمشنر ونائک ساتپوتے نے دعویٰ کیا کہ ’’سڑک کو ٹھیک کرنے کے تقریباً  ۱۰؍ دن کے بعد ہم کہہ سکتے ہیں کہ اس کے نتائج اچھے ہیں۔‘‘
  کولڈ مکس تکنیک کے ناکام  ہونے کے بعد ایچ ویسٹ وارڈ کے میونسپل اہلکاروں نے ہل روڈ پر کنکریٹ سے گڑھوں کو ٹھیک کرنے میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔ کام شروع ہونے کے تقریباً ۱۰؍ دن بعد باندرہ کی مصروف شاپنگ اسٹریٹ ہل روڈ پرٹریفک کی روانی میں کوئی پریشان نہیں ہورہی  ہے۔ کنکریٹ کو خشک ہونے میں دو سے تین دن لگتے ہیں لیکن کولڈ مکس کے برعکس یہ اسفالٹ روڈ پر بہترطریقے سے کام کرتا ہے اور اکھڑتا نہیں ہے۔ جولائی کے پہلے نصف  میں ہونے والی شدید بارش نے اسفالٹ روڈز کو ناہموار کر دیا تھا جس سے ٹریفک جام اور مسافروں کودشواریوں کا سامنا کرنا پڑا تھاجس کی وجہ سے انہوں نے اس تعلق سے شکایت کرنا شروع کر دی تھی۔اس تعلق سے   ایچ ویسٹ وارڈ کے ایک افسر نے کہا کہ ’’ہم نے گڑھوں کو بھرنے کیلئے کم از کم  ۴؍ مرتبہ کولڈ مکس   کا استعمال کیا لیکن  یہ  ایک ہی دن میں غائب ہوگیا اور ہر گزرتے دن گڑھا بڑھتا گیا۔ اس لئے ہم نے گریڈ ایم ۴۰ ؍ کنکریٹ کے ساتھ پہلے ہی مضبوط تکنیک    آزمائی۔ ‘‘ ونائک ساتپوتے نے کہا کہ ’’ہم نے  بارش کے پانی کو گڑھے تک پہنچنے سے روکنے کیلئے ۴؍ دن تک اس کی سطح کو پلاسٹک کی شیٹ سے ڈھک کر رکھا تھا۔ گڑھے بھرنے کے ۱۰؍ دن بعد ہم کہہ سکتے ہیں کہ نتائج اچھے ہیں۔  یہ اسفالٹ روڈ پر کام کررہا ہے اور ہم نے  اس کاتجربہ  باندرہ    کی مختلف  سڑکوں کے ۵،۶؍ گڑھوں کو بھرنے کیلئے کیا ہے۔‘‘
 گزشتہ ہفتے  بی ایم سی نے   ایم ۶۰؍ گریٹ کنکریٹ کا تجربہ انک وڈالا لنک روڈ پر کیا تھا اور یہ ۶؍ گھنٹے میں سوکھا  تھا ۔ ٹریفک کی نقل وحرکت جاری رکھنے کیلئے اسے دھات کی  شیٹ سے ڈھانک دیا گیا تھا۔ ایک مربع میٹر کےگڑھے کو ایم ۶۰؍ کنکریٹ سے بھرنے پر ۶؍ ہزار روپے کا خرچ آیا ۔ایک میونسپل افسر کے مطابق ’’ایم ۴۰؍ کنکریٹ کولڈ مکس سے مہنگا ہے لیکن اس سے سستا ایم ۶۰؍ گریڈ ہے مگر اس کی قیمت ایک طرح ٹھیک ہے کیونکہ اس کے استعمال کے بعد گڑھوں کو بار بار بھرنے کی ضرورت نہیں پڑتی۔ اس کی دیکھ ریکھ  کا وقت ایک مسئلہ ہے لیکن ایک مرتبہ اسے استعمال کرلیا جائے تویہ دیرپا ثابت ہوگا۔‘‘
 ڈپٹی میونسپل کمشنر الہاس مہالے نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ’’ انک وڈالا روڈ پر جو ۳؍ تکنیک کا ہم نے استعمال کیا تھا ، باندرہ میں اپنائی گئی تکنیک ان میں شامل نہیں تھی۔‘‘

bandra Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK