Inquilab Logo

روزنامہ منصف کے مدیراعلیٰ خان لطیف خان کا انتقال

Updated: August 08, 2020, 3:34 AM IST | Hyderabad

بعد نماز جمعہ شکاگو میں ان کی نماز جنازہ ادا کی گئی اور مقامی قبرستان میں تدفین عمل میں آئی ۔

Late Khan Latif Khan. Photo: INN
خان لطیف خان مرحوم۔ تصویر: آئی این این

 بعد نماز جمعہ شکاگو میں ان کی نماز جنازہ ادا کی گئی اور مقامی قبرستان میں تدفین عمل یہاں سے شائع ہونے والے شہرت یافتہ روزنامہ `منصف کے مدیر اعلیٰ خان لطیف خان کاجمعرات کی شب دورہ قلب کی وجہ سے انتقال ہو گیا۔ ان کے انتقال کی خبر اردو حلقہ میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اور معروف شخصیات کی جانب سے تعزیت کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ اپنی محنت اور کاوشوں کے ذریعہ اردو صحافت کو شاندار مقام عطا کرنے والے لطیف محمد خان کا انتقال شکاگو میں ہوا اور آخری رسومات بھی وہیں ادا کی جائیں گی۔ انتقال کے وقت ان کی عمر تقریباً ۸۰؍ سال تھی۔ انتقال کی خبر کے ساتھ ہی شہر حیدرآباد میں اور روزنامہ منصف کے اسٹاف میں غم واندوہ کی لہر دوڑ گئی۔ خان لطیف خان کا انتقال اردو صحافت کا ناقابل تلافی نقصان ہے۔ انہوں نے پوری اردو صحافت کو انقلابی تبدیلیوں سے ہم آہنگ کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ 
  مرحوم کی نمازِ جنازہ بعد نمازِ جمعہ مسلم کمیونٹی ہال شکاگو (امریکہ) میں ادا کی گئی اور قریب ہی واقع قبرستان میں ہی ان کی تدفین ہوئی۔ بتایا جاتا ہے کہ لطیف محمد خان دو ہفتہ قبل ہی حیدر آباد سے شکاگو گئے تھے۔ جمعرات کو اچانک ان کی طبیعت خراب ہو گئی اور پھر شکاگو میں ہی صبح ۱۲؍بجے مختصر علالت کے بعد ان کا انتقال ہوا۔ ان کی میت کو مسلم کمیونٹی سینٹرل منتقل کیا گیا اور وہیں سے ان کی آخری رسومات عمل میں آئیں ۔ 
  واضح رہے کہ خان لطیف خان نے تقریباً ۲۳؍ سال پہلے روزنامہ `منصف کو عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کرتے ہوئے شائع کرنے کا سلسلہ شروع کیا تھا جس کی اشاعت ہنوز جاری ہے۔ یہ اخبار اس وقت اردو دنیا کے اہم ترجمان میں شمار ہوتا ہے۔ لطیف خان کے پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزند وسیم محمد خان اور ڈاکٹر اسلم محمد خان ہیں ۔ ان کے علاوہ ان کی چار بیٹیاں بھی ہیں ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK