Inquilab Logo

وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے اور دیگر ۸؍ نے ایم ایل سی کا حلف لیا

Updated: May 19, 2020, 8:04 AM IST | Staff Reporter | Mumbai

راشٹر کے وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے پیر کوکورونا سے تحفظ کا ماسک پہننے ہوئے قانون ساز کونسل کی رکنیت ( ایم ایل سی) کاحلف لیا

Uddhav Thackeray - Pic : PTI
ادھو ٹھاکرے ۔ تصویر : پی ٹی آئی

مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے پیر کوکورونا سے تحفظ کا ماسک پہننے ہوئے قانون ساز کونسل کی رکنیت ( ایم ایل سی) کاحلف لیا ۔پہلی مرتبہ شیو سینا چیف ایم ایل سی بنے ہیں ۔ ادھو ٹھاکرے اپنے بیٹے آدتیہ ٹھاکرے کے بعد چناؤ میں حصہ لینے والے ٹھاکرے خاندان کے دوسرے ممبر بن گئے  ہیں۔اسی کے ساتھ مہاراشٹر کی مہا وکاس اگھاڑی حکومت میں ان کا وزیر اعلیٰ کا عہدہ اب محفوظ ہو گیا ہے۔
  ادھو کے ساتھ ہی دیگر ۸ ؍ اراکین نے بھی ودھان بھون میں عہد لیا۔سبھی ۹؍ لیڈران ۱۴؍ مئی کو بلا مقابلہ ایم ایل سی منتخب ہوگئے تھے۔   واضح رہے کہ ایم ایل سی کی ۹؍ سیٹوں کیلئے ۹؍ ہی امیدوارمیدان میں تھے جس کی وجہ سے ووٹنگ کی ضرورت نہیں پڑی۔حلف لینے والوں میں شیو سینا کی جانب سے ادھو ٹھاکرے اور قانون ساز اسمبلی کی سینئر رکن نیلم گورےشامل ہیں۔ ان کے علاوہ بی جے پی کے جن ۴؍امیدواروں نے ایم ایل سی کا حلف لیا ہے ان میں گوپی چند پڈالکر ،پروین دٹکے ،رنجیت سنہ موہیتے پاٹل اور رمیش کراڈ شامل ہیں ۔ این سی پی کی جانب سے ششی کانت شندے اور امول مٹکری جبکہ کانگریس کے راجیش راٹھور  نے قانون ساز کونسل  کی رکنیت کا حلف لیا۔  یاد رہے کہ الیکشن ملتوی ہوجانے اور گورنر کے ذریعہ اُدھو کو نامزد کرنے سے انکار کے بعد  مہاراشٹر سرکار پر بے یقینی کے بادل چھا گئے تھے مگر اُدھو نے مودی کو فون کرکے اس مسئلے کو حل کروالیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK