Inquilab Logo Happiest Places to Work

فوج کی ہمت افزائی میں نکالی گئی ترنگا ریلی میں وزیر اعلیٰ دیویندر فرنویس کا نعرہ

Updated: May 14, 2025, 11:27 PM IST | Iqbal Ansari | Mumbai

پاکستان کے خلاف آپریشن سیندورکی کامیابی کے بعد اب ہندوستانی فوج کے اعزاز ریلیاں نکالنے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

Chief Minister Devendra Fadnavis and Deputy Chief Minister Eknath Shinde at the Tricolour rally.
وزیر اعلیٰ دیویندر فرنویس اور نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے ترنگا ریلی میں۔(تصویر،انقلاب )

پاکستان کے خلاف آپریشن سیندورکی کامیابی کے بعد اب ہندوستانی فوج کے اعزاز ریلیاں نکالنے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ بدھ کو  بی جے پی /شیو سینا ( شندے) کی قیادت میں اگست کرانتی میدان سے گرگاؤں چوپاٹی تک `ترنگا یاترا نکالی گئی ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ دیویندر فرنویس نےنعرہ لگایا کہ  ’’سن لے بیٹا پاکستان باپ ہے تیرا ہندوستان!‘‘ اس نعرے لگانے کے بعد انہوںنے اپنی تقریر کا آغاز کیا۔
 وزیرا علیٰ نے کہاکہ ترنگا یاترے کے تحت  ہم  ہمارے ملک کی فوج کا شکریہ ادا کرنے کیلئے جمع ہوئے ہیں جس نے آپریشن سیندور کے ذریعے پاکستان کو گھنٹوں پر لایا ہے۔ ہمارے ۲۷؍ باشندوں کو جس سفاکی سے قتل کیاگیا، ان کے اہلِ خانہ ، بیوی بچوں کے سامنے بے رحمی سے قتل کیاگیا۔ اس طرح کا قتل عام ہندوستان کی تاریخ میں اس سے قبل کبھی دیکھنے کو نہیں ملا ۔اسی لئے ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی نے اعلان کیا تھاکہ ہندوستانیوں کو قتل کرنے والے پاکستان کو چکنا چور کر دیاجائےگا۔‘‘دیویندر فرنویس نے مزید کہا کہ ’’وزیر اعظم نریندر مودی کی سرپرستی میں ملک کی فوج نے پاکستان کو سبق سکھانے کیلئے آپریشن سیندور کیا اور پاکستان میں گھس کر دہشت گردوں کوقتل کیا اور ممبئی پر دہشت گردانہ حملہ کرنے والے اجمل قصاب نے دہشت گردی کی تربیت حاصل کی تھی اس مقام کو بھی ہندوستان کی فوج نےنیست و نابود کر دیا۔دہشت گردوں کو بھی ختم کرنے کا کام ہماری فوج نے کیا ہےاور یہ پیغام دیا ہےکہ ہم چھوڑنے والے نہیں بلکہ گھس کر ماریں گے ۔‘‘ انہوںنے کہا کہ’’ پاکستان نے جتنے بھی حملے کئے ہندوستان نےسبھی کو ناکام بنا دیا۔ان کے میزائل ہوا میں ہی تباہ کر دیئے گئے۔پاکستان کواندازہ ہو گیاکہ وہ بچ نہیں سکتا اور اسی لئے انہوں جنگ بندی کی درخواست کی ہے۔اگر اب بھی وہ باز نہیں آیا تو اسے بخشا نہیں جائے گا۔‘‘واضح رہےکہ ایسی ہی ترنگا ریلی ایکناتھ شندے کی قیادت میںتھانے میں بھی نکالی گئی ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK