Inquilab Logo Happiest Places to Work

چھٹا سیمی کنڈکٹر یونٹ جیور میں قائم کیا جائے گا: اشونی ویشنو

Updated: May 15, 2025, 11:04 AM IST | Agency | New Delhi

مرکزی حکومت نے ایچ سی ایل اورفاکسکون کے مشترکہ منصوبے کے تحت ۳۷۰۶؍ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری سے اتر پردیش کے جیور میں ایک اور سیمی کنڈکٹر یونٹ قائم کرنے کی تجویز کو منظوری دے دی ہے۔

Union Minister Ashwini Vaishnaw. Photo: INN
مرکزی وزیر اشونی ویشنو۔ تصویر: آئی این این

مرکزی حکومت نے ایچ سی ایل اورفاکسکون کے مشترکہ منصوبے کے تحت ۳۷۰۶؍ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری سے اتر پردیش کے جیور میں ایک اور سیمی کنڈکٹر یونٹ قائم کرنے کی تجویز کو منظوری دے دی ہے۔  وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں بدھ کو  ہونے والی مرکزی کابینہ کی میٹنگ میں اس سلسلے میں ایک تجویز کو منظوری دی گئی۔  
 میٹنگ کے بعد وزیر اطلاعات و نشریات اشونی کمار ویشنو نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ یہ یونٹ۲۰۲۷ء میں پیداوار شروع کر دے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ۵؍ سیمی کنڈکٹر یونٹس کی تعمیر جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ  ۲۰۲۲ء میں شروع کئے جانے والے   انڈیا سیمی کنڈکٹر مشن کے تحت زیور میں تیار کئے جانے والے  اس چھٹے یونٹ کے ساتھ، ہندوستان اسٹریٹجک لحاظ سے اہم سیمی کنڈکٹر صنعت کو ترقی دینے کے اپنے سفر میں آگے بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ منظور شدہ یونٹ ایچ سی ایل اور فوکسکون کا مشترکہ منصوبہ ہے۔ یہ یمنا ایکسپریس وے انڈسٹریل ڈیولپمنٹ اتھاریٹی میں جیور ہوائی اڈے کے نزدیک ایک پلانٹ قائم کریں گے۔ یہ پلانٹ موبائل فون، لیپ ٹاپ، آٹوموبائل، پی سی اور دیگر ڈسپلے ڈیوائسز کیلئے ڈسپلے ڈرائیور چپس تیار کرے گا۔ پلانٹ کو ہر ماہ۲۰؍ہزار ویفر س تیار کرنے کیلئے  ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس کی پیداواری صلاحیت ماہانہ ۶۰؍ لاکھ چپس  ہوگی۔ اس پلانٹ میں ۲؍ہزار  افراد کو براہ راست روزگار ملے گا۔  ویشنو نے کہا کہ سیمی کنڈکٹر انڈسٹری پورے ملک میں اہم شکل اختیار کر رہی ہے۔ پورے ملک  کی کئی ریاستوں میں عالمی معیار کے پلانٹ قائم کئے  گئے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK