دنیا کے ۲۰؍ ممالک کی ہندوستان کی صدارت میں منعقد ہونے والی ’ جی ۲۰ ‘کانفرنس کے دوران ’ اتوار ۲۱؍ مئی کو ممبئی کے جوہو ساحل پر صفائی مہم ’بیچ کلیننگ ڈرائیو‘ کیا گیا۔ اس مہم میں مہاراشٹر کے گورنر رمیش بیس، وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے اور مختلف ممالک کے نمائندے موجود تھے۔
وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے جوہو بیچ پر پڑا کچرا اٹھاتے ہوئے ۔
دنیا کے ۲۰؍ ممالک کی ہندوستان کی صدارت میں منعقد ہونے والی ’ جی ۲۰ ‘کانفرنس کے دوران ’ اتوار ۲۱؍ مئی کو ممبئی کے جوہو ساحل پر صفائی مہم ’بیچ کلیننگ ڈرائیو‘ کیا گیا۔ اس مہم میں مہاراشٹر کے گورنر رمیش بیس، وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے اور مختلف ممالک کے نمائندے موجود تھے۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے شہریوں سے اپیل کی کہ ہر شہری روزانہ اپنا ایک منٹ ماحولیات کے تحفظ اور صفائی کیلئے صرف کرے، اس سے ماحولیاتی نظام بہتر طریقے سے قائم رہے گا اور اس کا توازن نہیں بگڑے گا۔آج ہم جو موسم کی تبدیلی ، بے موسم برسات اور گلوبل وارمنگ جیسے مسائل کا سامنا کر رہے ہیں ان سے نمٹنے میں ہمارا یہ قدم کارآمد ثابت ہوگا اور ان مسائل سے ہمیں راحت ملے گی۔انہوںنے کہا کہ ایک منٹ میں لوگ راستوں پر پڑا کوڑا کرکٹ ہٹا سکتے ہیں یاپھر کوئی غیر ضروری چیز اٹھاکر کوڑےدان میں ڈال سکتے ہیں۔
اس سلسلے میں صفائی مہم کے بعدوزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایاکہ ’’ جی ۲۰؍ پریشد ’وَن ارتھ وَن فیملی وَن فیوچر‘(ایک زمین ایک خاندان ایک مستقبل) کے نعرے کےتحت ۲۰؍ ممالک کا یہ کنوینشن منعقد کیاجارہا ہے۔ ماحولیات کے تحفظ کیلئے ان تمام ممالک میں اتوار (۲۱؍ مئی ) کو بیک وقت ساحل کی صفائی کا پروگرام منعقد کیا گیا تھا۔ہمارے ملک ہندوستان میں بھی تقریباً ۳۵؍مقامات پر ساحلوں کی صفائیکی مہم چلائی گئی۔ساحلوں کی صفائی ماحولیات کے تحفظ کیلئے انتہائی ضرور ی ہے۔ اس’ بیچ کلین اپ ڈرائیو‘ میں ۲۰؍ ممالک کےنمائندوں نےبھی شرکت کی ۔