ممبئی: چھٹھ پوجا کی تقریبات کے بعد جوہو بیچ پر کچرا جمع ہو گیا، ان میں پھول، کھانا اور دیگر رسموں سے متعلق اشیاء ہیں، جنہیں فوری صاف کرنا ضروری ہے، بصورت دیگر یہ سڑ کر سمندری آلودگی میں اضافہ کا سبب بنیں گی۔
EPAPER
Updated: November 17, 2026, 10:09 PM IST | Mumbai
ممبئی: چھٹھ پوجا کی تقریبات کے بعد جوہو بیچ پر کچرا جمع ہو گیا، ان میں پھول، کھانا اور دیگر رسموں سے متعلق اشیاء ہیں، جنہیں فوری صاف کرنا ضروری ہے، بصورت دیگر یہ سڑ کر سمندری آلودگی میں اضافہ کا سبب بنیں گی۔
ممبئی کے جوہو بیچ پر چھٹھ پوجا کی تقریبات جس میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی ، کے ایک دن بعد، ا جمع شدہ کچرا عمومی مقدار سے پانچ گنابڑھ کر ۱۵۰؍ ٹن ہوگیا۔ یہ اعداد و شمار پچھلے آٹھ دنوں میں بیچ کے اوسط یومیہ ۳۰؍ ٹن کے مجموعے سے۱۲۰؍ ٹن زیادہ تھا۔ چھٹھ کی تقریبات، رسومات اور پوجا کے لیے ہزاروں لوگوں کو ساحل پر موجود تھےجنہوں نے، بڑی مقدار میں کچرا چھوڑا، بشمول پھول، کھانا اور دیگر رسمی اشیاءجو فوری طور پر صاف نہ کیے جانے پر ساحلی اور سمندری آلودگی میںاضافہ کا سبب بنیں گی۔ایک اہلکار نے کہا کہ اتوار کی شام کو صفائی کی کارروائیاں شروع نہیں ہو سکیں، حالانکہ عملہ تیار تھا، کیونکہ بیچ لوگوں سے بھرا ہوا تھا، جس سے کارکنوں یا مشینری کے لیے کوئی جگہ نہیں بچی۔ ایک محتاط اندازے کے مطابق ہجوم چار لاکھ کے قریب تھا۔ اہلکار نے کہا،’’ ہم نے دیکھا کہ لوگ اتوار کو دوپہر۳؍ بجے کے قریب سے جمع ہونا شروع ہو گئے تھے، اپنی جگہوں کو محفوظ بنانے کے لیے چٹائیاں اور بیٹھنے کے دیگر انتظامات لے کر۔ کھڑے ہونے کی بھی جگہ نہیں تھی، صفائی کے عملے اور مشینری کو تعینات کرنے کی تو بات ہی چھوڑ دیں۔ اس لیے ہم صفائی صرف پیر کو طلوع آفتاب کے بعد ہی شروع کر سکے، جب ہجوم منتشر ہو گیا تھا۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: حد بندی بل :این سی پی یوتھ لیڈر نےاپنی پارٹی لیڈر کے موقف کی مخالفت کی
صفائی پیر کو صبح تقریباًساڑھے ۸؍ بجے پوری رفتار سے شروع ہوئی اور شام تک جاری رہی، شام۶؍ بجے بھی کام جاری تھا۔ اس مہم میں اضافی افرادی قوت اور مشینری بھی استعمال کی گئی، تاکہ صفائی کی رفتار کو مزید تیز کیا جاسکے۔ حکام کے ذریعے بیچ کو تیزی سے صاف کرنے کی توقع کے ساتھ اضافی کارکنان اور مشینری لائی گئی۔ اہلکار نے کہا، ’’ صفائی کے پیمانے کا مطلب یہ تھا کہ یہ اضافی وسائل بھی عمل کو اتنی تیزی سے نہیں بڑھا سکے جتنا توقع کی گئی تھی۔ ہم بالآخر پورا حصہ صاف کر دیں گے، لیکن بیچ کو اس کی معمول کی حالت میں بحال کرنے میں کافی وقت لگے گا۔‘‘
VIDEO | Mumbai: A cleaning drive is being carried out at Juhu Beach after Chhath Puja festivities, with workers engaged in cleaning the beach premises and clearing the area. (Full video available on PTI Videos - https://t.co/d8jp61yd2p) https://t.co/EpfpfKON8e
— Press Trust of India (@PTI_News) November 16, 2026
بعد ازاں پھینکے گئے ناریل، پھول اور گنا ریت پر بکھرے ہوئے کچرے میں شامل تھے۔