Inquilab Logo

بنگلور کے کیفے میں دھماکہ کے ملزم اور بس کی شناخت کادعویٰ

Updated: March 04, 2024, 12:16 PM IST | Agency | Bengaluru

وزیر داخلہ نے بتایا کہ گزشتہ جمعہ کو ہوئے دھماکے کی تحقیقات میں اب تک ۴۰؍ سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کی جاچکی ہے۔

Rameswaram Cafe where the blast took place on Friday. Photo: INN
رامیشورم کیفے جہاں جمعہ کو دھماکہ ہوا تھا۔ تصویر : آئی این این

 کرناٹک کے وزیر داخلہ ڈاکٹر جی پرمیشور نے اتوار کو کہا کہ پولیس نے بی ایم ٹی سی بس کی شناخت کر لی ہے جس میں رامیشورم کیفے میں دھماکہ کرنے والا حملہ آور سفر کر رہا تھا۔ اس سے قبل وزیر اعلیٰ سدارمیا اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے بتایا تھا کہ ملزم کی بھی شناخت کرلی گئی ہے۔ واضح رہےکہ جمعہ کو شہر کےرامیشورم کیفے میں ہوئے دھماکے میں ۱۰؍ افراد زخمی ہوگئے تھے۔ پولیس اس معاملے کی تیزی سے تحقیقات کررہی ہے۔ وزیر داخلہ پرمیشور نے یہاں نامہ نگاروں کو بتایاکہ ’’ہم نے کم از کم ۴۰؍ سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کی جانچ کی۔ اطلاعات ہیں کہ ملزموں نے بس میں سفر کیا تھا۔ دھماکے کے وقت وہاں سے۲۶؍ کے قریب بسیں گزر چکی تھیں۔ 
انہوں نے کہاکہ ’’ہم نے تمام ۲۶؍ بسوں کے فوٹیج کی جانچ کی ہے اور اس بس کا پتہ لگایا ہے جس میں ملزموں نے سفر کیا تھا۔ اس نے ٹوپی، چشمہ اور ماسک بھی پہن رکھا تھا۔ وہاں بھی کوئی واضح نہیں ہے۔ ہم تمام تکنیکی تفصیلات کا انکشاف نہیں کر سکتے۔ ‘‘ڈاکٹر پرمیشور دھماکے کی تحقیقات پر تبادلہ خیال کے لیے سینئر حکام کے ساتھ میٹنگ بھی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کی آٹھ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں اور وہ مختلف پہلوؤں سے تفتیش کر رہی ہیں۔ انہوں نے اپوزیشن سے بھی اپیل کی کہ وہ اس معاملے پر سیاست نہ کریں۔ 
دریں اثناء بنگلورو پولیس نے دھماکے کے معاملے میں ابھی تک کسی کو گرفتار نہیں کیا ہے۔ اس نے حراست میں لیے گئے تمام افراد کو رہا کر دیا کیونکہ پوچھ گچھ کے دوران ان سے کچھ حاصل نہیں ہوا تھا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK