Inquilab Logo

اسرائیلی فوج اور فلسطینیوں میں تصادم،۵؍ افراد جاں بحق

Updated: June 20, 2023, 1:49 PM IST | Ramallah

پینتالیس زخمی ،۵؍ کی حالت نازک ،شہرجنین کےپناہ گزیںکیمپ پراسرائیلی فوجوں کے دھا وے

Smoke in the middle of the collision with the city. (AP/PTI)
شہرجنین سے تصادم کے درمیان دھواں ۔ ( اےپی / پی ٹی آئی)

مقبوضہ فلسطین کے شہرجنین  کےپناہ گزیںکیمپ  پراسرائیلی فوجوں کے دھا وے میں ۵؍ فلسطینی  جاں بحق اور۴۵؍ زخمی ہو گئے ۔  مقامی ذرائع کے مطابق  اسرائیلی فوجیوں نے  متعدد بکتر بند گاڑیوں کے ساتھ جنین شہر پر دھاوا بول دیا ۔ اس دھاوے کے دوران اسرائیل کے ماہر نشانہ بازوں کو بعض مکانوں پر متعین کیا گیا۔ دھاوے  کے دوران مکینوں اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان تصادم ہوا  جس  میں فوجیوں نے اصلی گولیوں اور آنسو گیس کا استعمال کیا ۔
  اس سلسلےمیں فلسطینی امور صحت کی وزارت کے مطابق اسرائیلی فوجیوں  نے دھاوے کے دوران۳؍ فلسطینی کو  شہید کردیا جبکہ ۴۵؍ کو  زخمی  کردیاجن میں سے ۵؍ کی حالت نازک ہے۔
   دوسری جانب قطر کی وزارت خارجہ نے اس دھاوے کی شدید مذمت کی ہےاور ا س سلسلے میںپیر کومذمتی بیان جاری کرکے اسے کشیدگی بڑھانے والا عمل قرار دیا ہے۔   اس طرح کے حملوں کو  روکنے پر زور دیاہے۔ 

Ramallah Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK