Inquilab Logo

اردگان کی کامیابی پر فلسطین ،جرمنی، بوسنیا اور دیگر ممالک میں جشن

Updated: May 31, 2023, 11:02 AM IST | Ramallah

اہم یورپی ملک بلجیم کے دارالحکومت برسلز، جرمنی کے دارالحکومت برلن ،بوسنیا کے دارالحکومت سرائیوو اور دیگر ممالک میں بھی ترک صدر کےحامی سڑکوں پر اترے ۔ ترکی اور حکمراں  جماعت کا پرچم لہرایا ، جو ش کے ساتھ نعرے لگائے ۔ فلسطین کے شہر غزہ پٹی میں لوگ ایک دوسرے کو مٹھائیاں کھلاتے نظر آئے، جابجا اردگان کے تصویر وں والے حلوے بھی بنائے گئے

Turkish President Recep Tayyip Erdogan`s victory in the Gaza Strip was celebrated like this. (Photos courtesy: Sabah News)
غزہ پٹی میں تر ک صدر رجب طیب اردگان کی فتح کا جشن کچھ اس طرح منایا گیا۔ ( تصاویر ،بشکریہ: صباح نیوز)

: ترک صدر  رجب طیب اردگا ن کے ایک بار پھر صدر منتخب ہونے پر مختلف ممالک میں جشن منایا جارہا ہے۔  پیر اور منگل کو خاص طور پر فلسطین ،بو سنیا ، جرمنی  اور   بلجیم  کے سڑکوں پر لوگ اترےاور ترک صدر جب اردگان کے حق میں نعرے لگائے۔  یاد رہےکہ  صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں  ترک صد ر جب طیب اردگان کو ۲؍ کروڑ ۷۸؍  لاکھ ۳۴؍ ہزار ۶۹۲؍ ووٹ ملے جو مجموعی ووٹوں کا ۵۲ء۱۸؍ فیصد ہے۔ ان کے مقابلےمیں کمال قلیچ دار اوغلو کو ۲؍  کروڑ ۵۵؍ لاکھ ۴؍ ہزار ۵۵۲؍ ووٹ ملے  ۔  ترک صدر رجب اردگان کی اس کامیابی پر   بلجیم  کے  دارالحکومت برسلز، جرمنی کے دارالحکومت برلن اور بوسنیا کے دارالحکومت  سرائیوو  میں جشن منایا گیا۔ صباح نیوز کے مطابق سب سے بڑا جشن  بلجیم کے سخاربیک ضلع میں منایا گیا جہاں بڑی تعدا د میں ترک شہری آباد ہیں۔ مظاہرین کی بڑی تعداد کے پیش نظر میں  برسلز میں سخت حفاظتی انتظامات  کئے گئے  ۔   قبل ازیں فلسطین کے شہر غزہ پٹی میں بھی جابجا جشن منایاگیا ۔ مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔  اس دوران اردگان کی تصویر وں  والے حلوے بھی پیش کئے گئے۔     دیگر ممالک کی سڑکوں پر بھی اردگان کے حامی  ترکی  اور حکمراں جماعت کا پرچم  لہراتے  ہوئےنظر آئے ۔ا ن کے ہاتھوں میں اردگان کی تصاویر بھی تھیں۔ 

 امریکہ، ترکی سے تعلقات میںبہتری کا خواہشمند 

رجب طیب اردگان کے ایک بار پھر ترکی کے صدر منتخب ہونے پر امریکہ نے   اپنے مبارکباد  کےپیغام میں  انقرہ سے  اپنے تعلقات میں بہتر ی کی خواہش ظاہر کی۔   میڈیا رپورٹس کےمطابق پیر کو امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے ترک صدر رجب طیب اردگان کو فون کر کے دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد  دی ۔ وہائٹ ہاؤس کے  میڈیا سے متعلق ادارے  کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق امریکی صدر نے  صدر اردگان کی انتخابی کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے  نتائج کے   ترک عوام کیلئے سود مند ثابت  ہونے کی  خواہش  ظاہر کی ہے۔بیان میں مزید کہا گیا  کہ  علاقائی اور عالمی چیلنجز کے پیش نظر  ترکی اور امریکہ کے  تعلقات زیادہ اہمیت کے حامل ہیں۔  دونوں لیڈروں نے نئے دور میں دونوں ممالک  کے درمیان تمام مسائل پر  تعاون کو مزید بہتر بنانے پر اتفاق کیا ہے۔د ریں اثناءوہائٹ  ہاؤس کی جانب سے ایک تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں  لیڈروں نے ترکی  اور امریکہ کےتعلقات کو بہتر بنانے کیلئے قریبی شراکت داروں کے  طور پر مل کر کام جاری رکھنے کے مشترکہ عزم کا اظہار کیا  ہے۔

 اسرائیل نے بھی مبارکباد دی 

ترک صدر رجب طیب اردگان کی کامیابی پر اسرائیل نےبھی مبارکباد  دی  ۔ پیر کو اسرائیل کے صدر اسحاق ہر زوگ نے  اپنے  ترک ہم منصب سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ۔ بعدازاں   انہوں نے اپنے ٹویٹ میں بتایا  ، ’’ خطے کی سلامتی اور مستقل  امن کیلئے ایک ساتھ مل کر کام کرنے کی ضرور ت ہے۔‘‘  ان کے مطابق جلد ہی  ان کی اپنے ترک ہم منصب  سے ملاقات ہوسکتی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK