Inquilab Logo

یوم نکبہ کی تقریبات کے ایک دن بعد مغربی کنارہ کے جنین کیمپ پراسرائیلی فوج کادھاوا

Updated: May 17, 2023, 11:25 AM IST | Ramallah

فائرنگ میں ۴؍ فلسطینی زخمی ،ایک گھر سے ۴؍ نوجوانوں کو گرفتار کیاگیا، اس سے قبل اسرائیلی فوج عروب اور عقبہ جبر کیمپ پر بھی حملے کرچکی ہے

Area of Jenin refugee camp in al-Hadaf neighborhood of West Bank
مغربی کنارہ کے الہدف محلے میںجنین پناہ گزیں کیمپ کا علاقہ

؍ ۷۵ویں ’یوم نکبہ ‘ کے ایک دن بعدیعنی منگل کو اسرائیلی فورسیز نے مغربی کنارے میں جنین پناہ گزین کیمپ پر دھاوا بول دیا اور فائرنگ کی جس میں ۴؍ فلسطینی زخمی ہو گئے۔ اسرائیلی فوجیوں نے ۴؍فلسطینیوں کو گرفتار بھی کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اسرائیلی اسپیشل فورس نے جنین کیمپ میں الہدف محلے میں ایک گھر پر دھاوا بولا اور  چار  بھائیوں کو فیلڈ تفتیش کے بعد گرفتار کر لیا۔ گرفتاری کے بعد ان نوجوانوں کی فیلڈ شناخت پریڈ کی گئی۔دوسری طرف اسرائیلی براڈکاسٹنگ کارپوریشن نے کہا ہے کہ ایک خصوصی فورس نے جنین میں ایک فلسطینی کو اسرائیلی اہداف پر گولی چلانے کے الزام میں گرفتار کیا ہے لیکن نوجوان کے والد نے اس بات کی تردید کی کہ ان کا ایک بیٹا اسرائیلی فوج کو کسی سکیورٹی مطلوب تھا۔انہوں نے  بتایا کہ ان کا بیٹا فلسطینی پولیس میں  ہے۔اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فورسیز کا چھاپہ ایک خصوصی فورس کے داخلے کے ساتھ شروع ہوا جس کے بعد فوج کی بڑی تعداد اندر داخل ہوئی جبکہ اسپیشل فورس کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے بڑی فورس شہر میں بھیس بدل کر داخل ہوئی۔مقامی ذرائع نے عرب ورلڈ نیوز ایجنسی کو بتایا کہ اسرائیلی فورسز نے الخلیل میں العروب پناہ گزیں کیمپ پر بھی دھاوا بول دیا اور  فلسطینیوں پر براہ راست گولیاں برسائیں۔ اس سے قبل اریحا میں عقبہ جبر کیمپ پر اسرائیلی فورسیز کے چھاپے کے دوران ایک نوجوان گولی لگنے سے جاں بحق  اورکئی دیگر آنسو گیس کی شیلنگ سے زخمی ہو گئے تھے۔  

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK