Inquilab Logo

کابل میں چین کے گیسٹ ہائوس کےقریب زور داردھماکہ

Updated: December 13, 2022, 11:22 AM IST | Kabul

فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں،گیسٹ ہائوس میں چین سے آنے والے حکام اور شہری قیام کرتے ہیں

Smoke can be seen billowing out of a building in Kabul after an explosion
کابل میں واقع عمارت میں دھماکہ کے بعد دھواں نکلتا ہوا دیکھاجاسکتاہے

افغانستان کے دارالحکومت کابل میںواقع چینی حکام کےگیسٹ ہائوس کےنزدیک زوردار دھماکے کی آواز سنی گئی جس کے بعد سے فائرنگ کی مسلسل آوازیں بھی آرہی ہیں۔عالمی خبر رساں ادارےاے ایف پی کے مطابق افغان دارالحکومت کابل ایک بار پھر دھماکے سے گونج اُٹھا۔ دھماکے کا مقام چین کے حکام کا مہمان خانہ ہے جہاں چین سے آنے والے حکام اور شہری قیام کرتے ہیں۔دھماکہ اتنا زوردار تھا کہ اُس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ دھماکے کی جگہ سے اب بھی مسلسل فانرنگ کے تبادلے کی آوازیں آرہی ہیں۔
 طالبان حکام اورایمبولینسوں کو دھماکے کی جگہ جاتےہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ تاحال دھماکے کی نوعیت اور وجہ کا تعین نہیں ہوسکا ہے۔تاحال کسی گروپ نےحملےکی ذمہ داری قبول نہیں کی تاہم گزشتہ برس اگست کے وسط میں طالبان کے حکومت سنبھالنے کے بعد سے ہونے والے خود کش حملوں اور بم دھماکوں میں داعش خراسان ملوث رہی ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان کے سفارت خانےمیںسفارت کارپرقاتلانہ حملہ کیا گیا تھا تاہم ان کے محافظ نےحملہ آور کے آگے آڑ بن کر سفات کار کو بچالیا تھا لیکن خود شدید زخمی ہوگیا۔

hotel Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK