Inquilab Logo

جوشی مٹھ کےہوٹلوں کومشینوں کے بغیرہاتھوں سےمنہدم کیا جارہا ہے سپریم کورٹ میں آج سنوائی

Updated: January 16, 2023, 3:19 PM IST | joshimath

اتراکھنڈ کے جوشی مٹھ میںزمین دھنسنے کی وجہ سےمخدوش۲؍ہوٹلوں، ملاری اِنّ اورماؤنٹ ویو کو گرانے کا کام جاری ہے

Hotel Mallari of Joshimath is being demolished like this; Photo: INN
جوشی مٹھ کےہوٹل ملاری ان کو اس طرح منہدم کیا جارہا ہے; تصویر:آئی این این

 اتراکھنڈ کے جوشی مٹھ میںزمین دھنسنے کی وجہ سےمخدوش۲؍ہوٹلوں، ملاری اِنّ اورماؤنٹ ویو کو گرانے کا کام جاری ہے۔ان کے اردگرد کے مکانوں کو نقصان نہ پہنچے اور نہ ہی زمین زیادہ دھنسےاس لیے مشینوں کا استعمال کئےبغیران ہوٹلوں کوہاتھ سے گرایاجا رہا ہے۔اس علاقے میں اب تک ۷۲۳؍ گھروں میں دراڑیں پڑ چکی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی سپریم کورٹ کل جوشی مٹھ بحران کو قومی آفت قرار دینے کے معاملے کی سماعت کرے گا۔
 پہلے ہوٹل کے اوپری حصے کو گرایا جا رہا ہے۔ اسے توڑنے کے لیے کئی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ہوٹل مالاری ان کے قریب سڑک بلاک کر دی گئی ہے۔پولیس اور اسٹیٹ ڈیزاسٹر رسپانس فنڈ (ایس ڈی آر  ایف)کے اہلکاروں کو بھی اس بات کو یقینی بنانے کے لیے تعینات کیا گیا ہے کہ کام میں خلل نہ پڑے۔
بدری ناتھ مندر کے پجاری نے کہاجوشی مٹھ میں ترقی تشویش کی بات ہے
 بدری ناتھ مندرکےہیڈ پجاری ایشور پرساد نمبودری نےجوشی مٹھ معاملے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم دھرتی ماں کی پوجا کرتے ہیں۔جوشی مٹھ میں ترقی تشویشناک ہے۔ کسی منصوبےکو اس طرح تیارکرنے کا کوئی فائدہ نہیں کہ اس سےکمزور زمین کیلئے مسائل پیدا ہوں۔
ہوٹلوں کے آس پاس مکانات ہیں، اس لیے انہیں گرانا ضروری ہے
 ہوٹل کومسمار کرنے کا کام سینٹرل بلڈنگ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (سی بی آر آئی) روڑکی کی نگرانی میں کیا جا رہا ہے۔ سی بی آر آئی کے چیف سائنٹسٹ ڈی پی کاننگو نے کہا کہ ہوٹل کی مرمت نہیں ہو سکتی۔ دونوں ہوٹلوں کے آس پاس مکانات ہیں اس لیے انہیں گرانا ضروری ہے۔ ہوٹل مزید دھنسے توگرجائیں گے جس سے زیادہ نقصان ہوگا۔اس لیے انہیں جلد از جلد گرایاجائے  گا۔اس کیلئے میکانیکل ڈسمینٹلنگ تکنیک استعمال کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم یہاں کسی قسم کی ہیوی وائبریٹنگ مشین استعمال نہیں کریں گے۔ کارکنوں کو خصوصی تربیت دی گئی ہے۔ ہمیں زمین کوبچانا ہے۔ ہم اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ زمین کے اندر کم سے کم یا کوئی ارتعاش نہ ہو۔اس سے قبل بدھ کو ہوٹل کے انہدام کی اطلاع ملتے ہی ہوٹل کامالک اہل خانہ کےساتھ معاوضے کا مطالبہ کرتے ہوئے دھرنے پر بیٹھ گیا۔ہوٹل ملاری ان کے مالک ٹھاکر سنگھ رانا نے کہا تھاکہ ملحقہ ہوٹل کی عمارت کا اتنا دباؤ ہے کہ میرا ہوٹل گرنے والا ہے۔ میں بےبس ہوں، کچھ کہہ نہیںسکتا۔کیا کوئی ان کا ہوٹل گرائے جانے پر خوش ہو سکتاہے؟ابھی تک وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی کے ساتھ معاوضے کے بارے میں کوئی بات نہیں ہوئی ہے، مجھے معاوضے کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔
 جوشی مٹھ میں متاثرہ لوگوں کو ڈیڑھ لاکھ کی مدد
 جوشی مٹھ میں جن۷۲۳؍مکانوں میں دراڑیں پڑی ہیں ان کے مکینوں کو۱ء۵؍لاکھ روپے کی امداد دی جائےگی۔شفٹنگ کے لیے ۵۰؍ہزار روپے اور ایک لاکھ روپے ایڈوانس معاوضے کے طور پر دیے جائیں گے۔ حتمی معاوضہ کیاہوگا، اس کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔ سروے ایک ہفتے میں مکمل کر لیا جائے گا اور اس کے بعد یہ مدد دی جائے گی۔
جوشی مٹھ کو تین علاقوں میں تقسیم کیا گیا
 ریاستی حکومت نےجوشی مٹھ کو ۳؍حلقوں میں تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ زونز ہوں گے - ڈینجر، بفر اور سیف زون۔ خطرے والے علاقے میں ایسے گھر ہوں گے جو انتہائی خستہ حال  ہیں اور رہائش کے قابل نہیں بچے۔ایسے گھروں کو ہاتھوں سےمنہدم کیاجائے گا، جب کہ سیف زون میں ایسے گھر ہیںجن میں ہلکی دراڑیں پڑی ہیں اور ان کےگرنے کا خطرہ کم ہے۔بفر زون میں ان گھروں کو شامل کیا گیا ہے جن میں معمولی دراڑیں ہیں لیکن ان میں شگاف پڑنے کا خطرہ ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK