قومی دارالحکومت دہلی اور آس پاس کے شہروں میں منگل کے روز سی این جی دو روپے فی کلوگرام مہنگی ہو گئی۔
EPAPER
Updated: May 26, 2026, 3:58 PM IST | New Delhi
قومی دارالحکومت دہلی اور آس پاس کے شہروں میں منگل کے روز سی این جی دو روپے فی کلوگرام مہنگی ہو گئی۔
قومی دارالحکومت دہلی اور آس پاس کے شہروں میں منگل کے روز سی این جی دو روپے فی کلوگرام مہنگی ہو گئی۔ دہلی اور آس پاس کے شہروں میں سی این جی کی سپلائی کرنے والی سٹی گیس ڈسٹری بیوشن کمپنی اندر پرستھ گیس لمیٹڈ (آئی جی ایل) کے مطابق دہلی میں اب ایک کلوگرام سی این جی کی قیمت ۰۹ء۸۳؍روپے ہو گئی ہے۔ پہلے اس کی قیمت۰۹ء۸۱؍ روپے فی کلوگرام تھی۔ دوسرے شہروں میں بھی سی این جی کے داموں میں دو روپے فی کلوگرام کا اضافہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھئے:حتمی معاہدہ تک پہنچنے کیلئے ایران کو۷؍دن کی مہلت
سی این جی کی قیمتوں میں اس مہینے یہ چوتھا اضافہ ہے۔ اس سے پہلے ۱۵؍ مئی کو اس کے دام دو روپے اور ۱۷؍ مئی اور ۲۳؍ مئی کو ایک ایک روپیہ فی کلوگرام بڑھائے گئے تھے۔ اس طرح چار بار میں اس کی قیمت چھ روپے بڑھ گئی ہے۔ دہلی سے متصل نوئیڈا اور غازی آباد میں ایک کلوگرام سی این جی آج سے۷۰ء۹۱؍روپے کی ہو گئی ہے۔ گروگرام میں اس کی قیمت اب ۱۲ء۸۸؍ روپے ہو گئی ہے۔
یہ بھی پڑھئے:فرحانہ بھٹ کو اپنے خوابوں کو پورا کرنے کے لیے بھاری قیمت ادا کرنی پڑی ہے
اب مظفر نگر، میرٹھ اور شاملی میں سی این جی ۵۸ء۹۱؍ روپے فی کلوگرام، ریواڑی میں ۷۰ء۸۷؍ روپے، کرنال میں۴۳ء۸۷؍ روپے، کیتھل میں ۴۳ء۸۸؍ روپے، جب کہ کانپور، ہمیر پور اور فتح پور میں ۴۲ء۹۴؍ روپے فی کلوگرام ہو گئی ہے۔ اجمیر، پالی اور راجسمند میں اب سی این جی کی قیمت۴۴ء۹۲؍ روپے، مہوبہ، باندا اور چترکوٹ میں۴۲ء۸۹؍ روپے، ہاپوڑ میں۷۰ء۹۲؍ روپے جبکہ گوتم بدھ نگر اور گریٹر نوئیڈا میں ۷۰ء۹۱؍ روپے فی کلوگرام ہوگی۔
قابل ذکر ہے کہ مغربی ایشیا کے بحران کے باعث سپلائی متاثر ہونے کی وجہ سے گھریلو بازار میں پیٹرول، ڈیزل اور سی این جی کی خردہ قیمتوں میں مسلسل اضافہ کیا جا رہا ہے۔ گزشتہ ۱۵؍ مئی سے اب تک پیٹرول کی قیمت میں ۳۵ء۷؍ روپے اور ڈیزل کی قیمت میں ۵۳ء۷؍ روپے فی لیٹر اضافہ کیا جا چکا ہے۔