Inquilab Logo Happiest Places to Work

کولمبو ٹیسٹ :جیسوال اور فرنانڈو کے درمیان شدید تلخ کلامی

Updated: August 23, 2026, 7:13 PM IST | Colombo

دوسرے ٹیسٹ کے ابتدائی سیشن میں یشسوی جیسوال کو ۴۵؍ رنز پر آؤٹ کرنے کے بعد سری لنکن تیز گیند باز اسیتھا فرنانڈو کے جارحانہ انداز نے دونوں کھلاڑیوں کے درمیان شدید بحث چھیڑ دی۔

Test Match.Photo:X
ٹیسٹ میچ۔ تصویر:ایکس

دوسرے ٹیسٹ کے ابتدائی سیشن میں یشسوی جیسوال کو ۴۵؍ رنز پر آؤٹ کرنے کے بعد سری لنکن تیز گیند باز اسیتھا فرنانڈو کے جارحانہ انداز نے دونوں کھلاڑیوں کے درمیان شدید بحث چھیڑ دی۔ جیسوال کی اننگز ختم کرنے والی گیند پھینکنے کے بعد فرنانڈو نے جوش میں آ کر جشن منایا، جس سے ہندوستانی اوپنر مڑے اور تیز گیند باز سے الجھ پڑے۔ دونوں آمنے سامنے آ گئے اور ان کے درمیان بحث ہوئی، جس کے بعد سری لنکن کپتان دھننجیا ڈی سلوا نے بیچ بچاؤ کرا کر معاملہ پرسکون کرایا۔

یہ بھی پڑھئے:’’بٹوارہ ۱۹۴۷ء‘ کے بعد سنی دیول اور راج کمار سنتوشی’’گھاتک ۲‘‘ میں کام کریں گے

اس واقعہ نے کرکٹ شائقین کی توجہ اپنی طرف مبذول کروائی۔ انہیں لگا کہ اس معاملے کو ہلکا لیا جا رہا ہے اور ان کا موقف تھا کہ جیسوال نے فرنانڈو کے ساتھ فزیکل کنٹیکٹ کیا تھا۔ انہوں نے کہا’’مجھے لگتا ہے کہ اس واقعے کو تھوڑا کم کر کے دیکھا جا رہا ہے۔ جیسوال نے اسیتھا کو سر سے ٹکر ماری۔ بھلے ہی یہ بہت زور دار نہیں تھی، لیکن آپ جان بوجھ کر کسی دوسرے کھلاڑی کے ساتھ جسمانی تصادم نہیں کر سکتے۔‘‘ تاہم  اس تصادم کو `ہیڈ بٹ  نہیں مانا گیا؛ بلکہ یہ تسلیم کیا گیا کہ جیسوال فرنانڈو کے بہت قریب آ گئے تھے اور دونوں کے درمیان تھوڑی دھکا مکی ہوئی تھی۔یہ ٹکراؤ اس وقت ہوا جب جیسوال نے فرنانڈو کے خلاف جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے تین چوکے لگائے تھے۔ فرنانڈو نے راؤنڈ دی وکٹ  سے ایک لینتھ بال پھینکی جو اندر کی طرف مڑ کر بائیں ہاتھ کے بلے باز کے پاس آئی۔ آف سائیڈ کی طرف شاٹ کھیلنے کی کوشش میں جیسوال کے بلے کا اندرونی کنارہ (انسائیڈ ایج) لگا اور گیند اسٹمپس سے جا ٹکرائی۔ وہ ۵۳؍ گیندوں میں ۴۵؍ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جس میں نو چوکے شامل تھے۔

یہ بھی پڑھئے:ڈبلیو ٹی سی پوائنٹس ٹیبل:بنگلہ دیش کی شکست سے ہندوستانی ٹیم کو فائدہ

اس وکٹ کے گرنے کا مطلب یہ بھی تھا کہ پہلے ہی سیشن میں ہندوستان  کے دونوں اوپنرز پویلین لوٹ چکے تھے۔ فرنانڈو کا جوش سے بھرا جشن اور اس کے بعد ہونے والی بحث نے، سیٹ ہندوستانی اوپنر سے تین چوکے کھانے کے بعد ان کی شاندار واپسی والے مظاہرے پر کچھ دیر کے لیے پردہ ڈال دیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK