Inquilab Logo

ممبئی میں حالات بہتر مگرلاک ڈاؤن میں کوئی راحت نہیں ، موجودہ پابندیاں برقرار رہیں گی

Updated: June 13, 2021, 8:08 AM IST | Iqbal Ansari | Mumbai

گنجان آبادی، ٹرینوں میںبھیڑ بھاڑ اور بارش سے متعلق پیش گوئی کی بنا پر میونسپل کمشنر نے مزید دو ہفتوں تک لیول ۳؍ کی پابندیاںبرقرار رکھنے کافیصلہ کیا

More waiting for relief in lockdown.Picture:Midday
لاک ڈاؤن میں راحت کیلئے مزید انتظار تصویر مڈڈے

 کورونا سے متاثر پائے جانے افراد کی شرح  ( پازیٹیویٹی ریٹ)  میں کمی   اور اسپتالوں میں آکسیجن بیڈ  پر زیر علاج مریضوں کی تعداد میں کمی کی وجہ سےممبئی  شہرحالانکہ ان لاک ڈاؤن کے  لیول ۳؍ سے لیول ۲؍ پر پہنچ گیا ہے مگر بی ایم سی کا لاک ڈاؤن میں  ابھی ۲؍ ہفتوں تک مزید ڈھیل دینے کا کوئی ارادہ نہیں  ہے۔ میونسپل کمشنر اقبا ل سنگھ چہل نے ممبئی میں لیول ۳؍ کی ہی سختی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ لیول ۲؍ میں آجانے کےبعد عام مسافروں کو لوکل ٹرین کی اجازت مل سکتی تھی مگر  بی ایم سی نے اس سے گریز کا فیصلہ کیا ہے ۔  
 ایڈیشنل میونسپل کمشنر سریش کاکانی   کے مطابق ’’ممبئی میں نئے مریضوں کی تعداد میں کمی کا رجحان ہےمگر ابھی ہمارا کم از کم ۲؍ ہفتوں تک مزید کوئی ڈھیل دینے کا ارادہ نہیں  ہے۔‘‘ان کے مطابق اگر خدانخواستہ مریضوں کی تعداد میں پھر اضافہ ہو ااور آکسیجن بیڈ پر زیرعلاج مریضوں  کی تعداد بڑھی تو دوبارہ سخت  پابندیاں  لگانی  پڑیں گی جن کی وجہ سے کنفیوژن پیدا ہوگا۔ کاکانی کا کہناہے کہ’’اس کی وجہ سے وارڈ کی سطح پر انتظا مات سنبھالنے میں دشواری ہوگی۔ ہم نہیں چاہتے کہ سہولیات کوکھولیں اور کیس بڑھنے پر انہیں پھر بند کرنا پڑے۔کسی فیصلے سے قبل ہم نے صورتحال کا ۲؍ ہفتوں تک جائزہ لینے کافیصلہ کیا ہے۔‘‘ بی ایم سی کی ایکزیکٹیو ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر منگلا گومارے نے بتایا کہ ایک لیول سے دوسرے لیول پر جانے کے باوجود شہری انتظامیہ کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ احتیاطی طور پر پابندیاں برقرار رکھے۔ 
  گزشتہ ہفتہ ممبئی میںکورونا پازیٹیویٹی ریٹ۵ء۵۶؍ فیصد اور آکسیجن بیڈ پر زیر علاج مریضوں کا فیصد ۳۲ء۵۱؍تھا جبکہ اس ہفتہ  پازیٹیوٹی ریٹ۴ء۴۰؍ فیصد اور آکسیجن بیڈ پر زیر علاج مریضوں کی تعداد  ۲۷ء۱۲؍ فیصد ہوجانے کی وجہ سے ممبئی شہر لیول ۳؍ سے لیول ۲؍ میں آ گیا ہے ۔ ممبئی کو راحت نہ ملنے کی وجوہات ممبئی میونسپل کمشنر اقبال چہل نے جمعہ کی رات جاری کردہ آڈر  بتائی ہیں۔ ان کے مطابق ممبئی میں کورونا  سے نمٹنے میں بہتری ضروری آئی ہے ، پازیٹیویٹی ریٹ   میں کمی اور آکسیجن بیڈ خالی رہنے کافیصد بھی بڑھا ہے لیکن ممبئی میں گنجان آبادی ہے ،  ٹرینوں سے بڑی تعداد میں مسافر ممبئی آمد ورفت کرتے ہیں  اور محکمہ موسمیات نےپیش گوئی کی ہے کہ اگلے چند دنوں میں ممبئی میں   موسلادھار بارش ہو سکتی ہے

ایسے حالات ممبئی میں کورونا سے تحفظ کے اصولو ں پر عمل کرنے  میں دشواریاں پیش آرہی  ہیں اور اسی لئے ممبئی   کے لیول میں بہتری آنے کے باوجود اگلے حکم تک ممبئی میں لیول ۳؍ کے  شرائط  ہی نافذ رہیں گی ۔میونسپل کمشنر نے کہا ہے کہ شہریوں اور کاروباریوں کو اس دوران  ماسک لگانے ، افرادی دوری قائم رکھنے  اور دیگر احتیاطی اصولوں پر سختی سے عمل کرنا ہوگا۔ میونسپل کمشنر نے انتباہ دیا ہے کہ جو بھی کورونا کے اصولوں  پر عمل نہیں کرے گا اس کے خلاف قانونی کا رروائی کی جائے گی۔ 
 ممبئی،  جو ملک کی معاشی راجدھانی ہے، میں شہری شدت سے لاک ڈاؤن میں مزید راحت اور لوکل ٹرینوں  میں عام مسافروں کیلئے سفرکی اجازت بحال ہونے کا انتظار کررہے تھے۔ ۷؍ جون کو شہر کی میئر کشور پیڈنیکر نے لوکل ٹرینوں میں سفر کی اجازت بحال ہونے کی امید بھی یہ کہتے ہوئے ظاہر کی تھی کہ اگر شہر میں کورونا کے انفیکشن کی شرح میں مزید کمی آتی ہے تو لوکل ٹرینوں کی خدمات بھی عام مسافروں کیلئے بحال کی جاسکتی ہیں۔

lockdown Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK