Inquilab Logo

عوام میں خوف ہے کہ ملک میں ایک پارٹی کی آمریت نافذ کی جارہی ہے: ادھیر رنجن

Updated: September 18, 2023, 4:30 PM IST | New Delhi

کانگریسی لیڈر ادھیر رنجن چودھری نے پارلیمنٹ کے ’۷۵؍ سالہ سفر‘ پر تقریرکرتے ہوئے کہا کہ ’’لوگوں کے ذہنوں میں خوف ہے کہ یہ ملک ایک ہی پارٹی کی آمریت پر چل رہا ہے۔ اپوزیشن پارٹیوں کی قیادت والی ریاستوں کو غیر مستحکم کیا جا رہا ہے اورمرکزی ایجنسیوں کا غلط استعمال کیاجا رہا ہے

Congress leader Adhir Ranjan Chaudhary. Photo: PTI
کانگریسی لیڈر ادھیر رنجن چودھری۔ تصویر: پی ٹی آئی

کانگریس کے لیڈر ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ لوگوں کے دل میں یہ اندیشہ ہے کہ ملک ’ایک پارٹی کی آمریت‘ پر چل رہا ہے۔ یہ اپوزیشن پارٹیوں کے اقتدار والی ریاستوں کو غیر مستحکم کرنا اور مرکزی ایجنسیوں کا ’منتخب کردہ‘ استعمال ہے۔ انہوں نے لوک سبھامیں پارلیمنٹ کے ۷۵؍ سالہ سفر پر منعقد ہونے والی گفتگو میں حصہ لیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ حال میںپارلیمنٹ سمیت معاشرہ میںشمولیت کی کمی ہےاورہر ایک کیلئے جذبات کے اظہار کی آزادی کا مطالبہ کیا ۔خیال رہے کہ انہوں نے وزیر اعظم نریندرمودی کے پارلیمنٹ کے ۵؍ دنوں پر مبنی سیشن کےپہلے دن گفتگو کا انعقاد کرنے کے بعد تقریری کی ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ اپوزیشن لیڈروں کی تقریر کے بہت سے حصے ماضی میں لوک سبھا کے ریکارڈ سے حذف کئے جا چکے ہیں۔ ملک کے بانی تمام ممبران پارلیمان کیلئے یکساں مواقع اور آزادی کی تصدیق کرتے تھے۔ لوگوں کے دل میں یہ خوف ہے کہ ایک ہی پارٹی کی آمریت نافذ کی جا رہی ہے۔ اس تعلق سے بھی خوف ہے کہ اپوزیشن پارٹیوں کے اقتدار والی ریاستوں کو غیر مستحکم کیا جا رہا ہے اور ایجنسیوں کا منتخب کردہ استعمال کیا جارہا ہے۔ 
انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان ایک ایسا ملک ہے جہاں کبھی بھی تکثیریت ختم نہیں ہو گی اور سب کی رائے کو اہمیت دی جائے گی۔ یہاں شمولیت نہیں ہے۔ آپ یہ دیکھ سکتے ہیں کہ یہاں کتنے ممبران پارلیمان اقلیتی طبقے سے تعلق رکھتے ہیں ۔ ہمیں اپنی انا کو ختم کر دینا چاہئے۔ انہوں نے شاہ رخ خان کی فلم جوان کا مشہور ڈائیلوگ دہراتے ہوئے کہا کہ ’’ زندگی لمبی نہیں بڑی ہونی چاہئے۔‘‘ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK