Inquilab Logo

جنوبی ایشیاء کے۷؍ ممالک میں کورونا کی رفتار تیز

Updated: April 12, 2021, 1:36 PM IST | Agency | Washington

ہندوستان، پاکستان، بنگلہ دیش، بھوٹان، نیپال، مالدیپ اور سری لنکا میں روز بروز متاثرین کی تعداد میں تشویشناک اضافہ

Picture.Picture:INN
علامتی تصویر۔تصویر :آئی این این

  جنوبی ایشیا کے ۷؍ ممالک میں کورونا متاثرین کے نئے معاملوں کے سامنے آنے کی رفتار تیز ہوئی ہے۔گزشتہ ۲۴؍ گھنٹوں میں  بڑی  تعداد میں نئے معاملوں کی تشخیص کے بعدخطے  کے ان ممالک میں وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد میں تشویشانک طور پر اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ نئے معاملوں کی یومیہ تعداد کی شرح میں  ہندوستان ان ممالک میں سرِ فہرست ہے۔’رائٹرز‘ کے مطابق  دنیا بھر میں  درج کئے   گئےنئےمعاملوں ۱۱؍ فیصد متاثرین جنو بی ایشیا کے ممالک ہندوستان، پاکستان، بنگلہ دیش، بھوٹان، نیپال، مالدیپ اور سری لنکا   سے ہیں۔ عالمی  سطح  پراس مہلک وبا سے  ہوئیں ہلاکتوں میں سے ۶؍ فیصد ہلاکتیں بھی ان  ہی جنوبی ایشیائی ممالک میں  ہوئی ہیں۔
  واضح رہے کہ دنیا کی کُل ۷؍ ارب ۵۹؍کروڑ آبادی کا ۲۳؍  فیصد حصہ ان ممالک میں رہائش پذیر ہے۔ یہاں کی زیادہ تر آبادی غریب طبقہ پر مشتمل ہے۔ بین الاقوامی سطح پر کورونا کے مجموعی معاملات کے حساب سے امریکہ اور برازیل کے بعد  ہندوستان تیسرے  مقام پر ہے، یہاںجنوبی ایشیا کے ۷؍ ممالک میں سامنے آنے والے  معاملوں میں سے ۸۴؍  فیصد معاملوں کی تشخیص کی گئی ہے۔ گزشتہ کچھ دنوں  سے ہندوستان میں  یومیہ طور پرڈیڑھ لاکھ اور اس  سے کچھ زیادہ  تعداد میں بھی نئےمعاملے سامنے آرہے ہیں۔  بین الاقوامی اداروں کی رپورٹ کے مطابق  ہندوستان میں ٹیکہ کاری کی  شرح بھی دیگر ممالک کی بہ نسبت بہتر رہی ہے۔ خطے میںپاکستان اس  وبا سے دوسرا متاثرہ ملک ہے۔یہاں گزشتہ ۱۰؍ دنوں میں نئے معاملوں میں اضافہ ہواہےاوراب تک۷؍لاکھ افراد متاثر  ہیں۔بنگلہ دیش میں  اب تک ۶؍لاکھ  ۷۸؍ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔  سری لنکا  میں متاثرین کی تعداد۹۵؍ ہزار کے پار ہوگئی ہے۔ نیپال، بھوٹان اور مالدیپ میں بھی متاثرین کی تعداد بڑھتی جارہی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK