چینی وائرولوجسٹ لی-مینگ یان نے ۲۰۲۰ء میں یہ دعویٰ کر کے عالمی توجہ حاصل کی تھی کہ کورونا وائرس کو ووہان کی ایک لیباریٹری میں تیار کیا گیا تھا۔
EPAPER
Updated: December 09, 2025, 6:08 PM IST | Washington
چینی وائرولوجسٹ لی-مینگ یان نے ۲۰۲۰ء میں یہ دعویٰ کر کے عالمی توجہ حاصل کی تھی کہ کورونا وائرس کو ووہان کی ایک لیباریٹری میں تیار کیا گیا تھا۔
کورونا وائرس کے چینی شہر ووہان کی ایک لیب میں پیدا ہونے کا سنسنی خیز دعویٰ کرنے والی چینی وائرولوجسٹ لی-مینگ یان نے اب دعویٰ کیا ہے کہ بیجنگ انہیں واپس بلانے کے مقصد سے ان کے خاندان کو دباؤ ڈالنے کیلئے استعمال کر رہا ہے۔ یان نے امریکی روزنامے نیویارک ٹائمز کو بتایا کہ چینی حکام ان کی ملک واپسی اور ’سچائی کو مٹانے‘ کی کوشش کے تحت ”ان کے والدین اور شوہر کو آلات کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔“
نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، یان نے بتایا کہ ان کے الزامات کے نتیجے میں ان کی ذاتی زندگی بکھر گئی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ انہیں واپس بلانے کی کوشش کے تحت، چین میں ان کے شوہر، جو خود بھی ایک تربیت یافتہ وائرولوجسٹ ہیں، اور ان کے والدین کو چینی حکام کے ذریعے شدید دباؤ میں رکھا جارہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ ۵ برس سے زائد عرصے سے، بیجنگ میرے والدین اور مہین (شوہر) کو مجھے واپس بلانے کیلئے آلات کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔“ انہوں نے خبردار کیا کہ بیجنگ انہیں خاموش کرنے کیلئے ایک ”کامل جرم“ کو منظم کرنا چاہتا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: اقوام متحدہ کی ۲۰۲۶ء کیلئے ۳۳؍ بلین ڈالر کی انسانی ہمدردی کی اپیل
واضح رہے کہ یان نے ۲۰۲۰ء میں یہ دعویٰ کر کے عالمی توجہ حاصل کی تھی کہ کورونا وائرس قدرتی وائرس نہیں، بلکہ اسے ووہان کی ایک لیباریٹری میں تیار کیا گیا تھا۔ وہ پانچ سال سے زائد عرصہ قبل چین سے فرار ہوکر امریکہ آگئی تھیں۔ یان اس سے قبل ہانگ کانگ یونیورسٹی کی ایک ممتاز لیباریٹری میں بطور ماہر سمیات کے طور پر کام کرتی تھیں۔ کووڈ-۱۹ کے پھیلاؤ کے بعد، انہوں نے چینی سائنسدانوں اور حکام پر یہ ثبوت چھپانے کا الزام لگایا کہ یہ وائرس انسان نے بنایا تھا۔ ان کے اس دعوے کو سائنسی برادری نے مسترد کر دیا تھا اور متعدد عالمی صحت ایجنسیوں نے بھی اسے بے بنیاد قرار دیا تھا۔ تاہم، ان کے بیانات کی امریکی قدامت پسند سیاسی گروپس نے حمایت کی اور انہیں فروغ دیا۔ ان گروپس نے مبینہ طور پر ۲۰۲۰ء کے وسط میں ہانگ کانگ سے ان کے باہر نکلنے کا انتظام کرنے میں مدد کی تھی۔
یہ بھی پڑھئے: ’’امریکہ کے چھوڑے گئے ہتھیار ٹی ٹی پی کی سیکوریٹی مشینری کا حصہ بن چکے ہیں‘‘
چین نے ان کے الزامات کو بارہا مسترد کیا ہے اور انہیں انہیں ’سیاسی طور پر محرک‘ اور سائنسی طور پر بے بنیاد قرار دیا ہے۔ یان امریکہ میں خود ساختہ تحفظ کے تحت رہ رہی ہیں۔ ان کا ماننا ہے کہ اگر وہ چین واپسی گئیں تو ان کی جان کو خطرہ ہوسکتا ہے۔