Inquilab Logo

پائیدھونی، ماہم، باندرہ اور دھاراوی میں کورونا کے نئے مریض سامنے آئے

Updated: April 09, 2020, 5:11 AM IST | Nadeem Asran | Mumbai

شہر کے الگ الگ حصوں میں کووِڈ۔ ۱۹؍ کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل ہورہے اضافہ سے شہریوں کی بے چینی بڑھتی جارہی ہے ۔

Lockdown - Pic : PTI
لاک ڈاؤن پائدھونی ۔ تصویر : انقلاب

 بدھ کو پائیدھونی ، ماہم ، باندرہ اور دھاراوی میں یکے بعد دیگرے کئی نئے مریضوں کو کورونا وائرس سے متاثرہ قرار دیتے ہوئے اسپتال کے آئسو لیشن وارڈ میں منتقل کیا گیا ہے ۔
 پائیدھونی کے بنگالی پورہ علاقہ میں مدینہ منزل میںرہنے والوں میں اس وقت سراسمیگی پھیل گئی جب بی ایم سی کا طبی عملہ بلڈنگ میں داخل ہوا اورمشتبہ مریض کی شناخت کی ۔بی ایم سی کا طبی عملہ جہاں متاثرہ شخص کو اپنے ساتھ لے گیا وہیں پولیس کی مدد سے پوری عمارت کو کوارنٹائن کر دیا گیا ہے اور مکینوں کو بھی بلڈنگ سے نہ نکلنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
   اس کے ساتھ ہی بیری کیڈ سے راستہ بند کر دیا گیا ہے اور بلڈنگ میں داخلہ پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے ۔
 اسی طرح ماہم میں پہلی بار کووِڈ۔۱۹؍ کے ۲؍ مشتبہ مریض پائے گئے  ۔مشتبہ پائے جانے والوں میں ایک مرد اور ایک خاتون نرس شامل ہے جو بریج کینڈی اسپتال میں  خدمت انجام دے رہی تھی۔ماہم کی یونک ہائٹس نامی عمارت میں رہنے والا جو۴۳؍ سالہ شخص کورونا کا شکار ہوا ہے ، اس کی ورلی کے جیجا ماتا نگر میں گوشت کی دکان ہے ۔
  متاثرہ شخص کو لیلا وتی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے جبکہ ماہم کے وانجا واڑی علاقے میں رہنے والی بریج کینڈ ی اسپتال کی نرس کو مشتبہ مریض قرار دیتے ہوئے اسپتال داخل کیا گیا ہے ۔اسی طرح باندرہ کے ہل کریسٹ سوسائٹی میں رہنےوالے ایک ۵۷؍ سالہ شخص کو بھی کورونا متاثرہ قرار دیتے ہوئے اسپتال داخل کیا گیا ہے اور سوسائٹی کو سیل کر دیا گیا ہے ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK