اہل پائے گئے ہاکرس کو کاروبار کی اجازت دینے کے بامبے ہائی کورٹ کے حکم پر عملدرآمد کی تجویز جمعہ کو میئر ریتو تاوڑے نے بی ایم سی کے ہائوس لیڈروں کی میٹنگ میں پیش کی تھی جس کی بنیاد پر سنیچر(آج)کو ہاکرس کے۲۰۲۴ء میں منعقد ہوئے انتخابات کے ووٹوں کی گنتی کرنے اور نتائج کا اعلان کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اہل پائے گئے ہاکرس کو کاروبار کی اجازت دینے کے بامبے ہائی کورٹ کے حکم پر عملدرآمد کی تجویز جمعہ کو میئر ریتو تاوڑے نے بی ایم سی کے ہائوس لیڈروں کی میٹنگ میں پیش کی تھی جس کی بنیاد پر سنیچر(آج)کو ہاکرس کے۲۰۲۴ء میں منعقد ہوئے انتخابات کے ووٹوں کی گنتی کرنے اور نتائج کا اعلان کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ہاکرس کا الیکشن ۲۹؍اگست ۲۰۲۴ء کو ہوا تھا جس کے نتائج ظاہر کرنے پرسپریم کورٹ نے روک لگادی تھی اور ہائی کورٹ نےاس معاملے میں حتمی فیصلہ سناتے ہوئے ہاکرس کے الیکشن کے نتائج ظاہر کرنے کی اجازت دے دی ہے۔
یہ بھی پڑھئے: ’’پرفل پٹیل اور سنیل تٹکرے این سی پی پر قبضہ جمانا چاہتے ہیں‘‘
جمعہ کو تجویز پیش ہونے پر ایم این ایس لیڈر یشونت قلعدار نے یہ کہتے ہوئے ہاکرس کا دوبارہ جائزہ لینے کا مطالبہ کیا تھا کہ دادر جیسے علاقے میں مسلمان ہاکرس کیسے آگئے۔ اس بیان پر کانگریس لیڈر اشرف اعظمی نے سخت اعتراض کیا اور کہا کہ دادر میں مسلمانوں کے داخلے پر پابندی نہیں ہے اور تمام ضروری دستاویز کی جانچ کے بعد ہی انہیں اہل قرار دیا گیا ہے۔ اشرف اعظمی کی دلیل کو میئر اور دیگر سینئر افسران نے قبول کیا اور یشونت قلعدار کے اعتراض کو رد کرتے ہوئے ہاکرس کے الیکشن کے نتائج ظاہر کرنے، ٹائون وینڈنگ کمیٹی تشکیل دینے اور اس کمیٹی میں میونسپل کارپوریٹروں کو شامل کرنے کی تجویز منظور کی گئی۔
واضح رہے کہ ۲۹؍ اگست ۲۰۲۴ء کو بی ایم سی کے دائرہ اختیار میں کُل ۸؍ کمیٹیوں، سٹی اسٹریٹ وینڈرز کی ایک سمٹ کمیٹی اور ۷؍ زونل کمیٹیوں میں سے ہر ایک کے انتخاب کیلئے ووٹنگ ہوئی تھی۔ ان انتخابات میں اوسطاً ۴۹ء۴۶؍ فیصد ہاکرس نے حق رائے دہی کا استعمال کیا تھا۔ البتہ سپریم کورٹ کے حکم کی وجہ سے تمام بیلٹ باکس اسٹرانگ روم میں محفوظ رکھے ہوئے ہیں۔