Inquilab Logo Happiest Places to Work

بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں پھر اضافہ

Updated: June 29, 2026, 5:05 PM IST | New Delhi

بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان دیکھا جا رہا ہے اور عالمی منڈی میں برینٹ اور امریکی خام تیل دونوں کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔

OIl Price.Photo:INN
تییل کی قیمت۔ تصویر:آئی این این

بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان دیکھا جا رہا ہے اور عالمی منڈی میں برینٹ اور امریکی خام تیل دونوں کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔ عالمی منڈی کے کاروباری سیشن کے دوران برینٹ خام تیل کی قیمت میں ۵۷ء۰؍ فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد اس کی قیمت ۴۰ء۷۲؍ ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے۔ 
دوسری جانب امریکی مارکیٹ میں ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) خام تیل کی قیمت میں بھی ۱۱ء۱؍ فیصد کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد امریکی خام تیل  ۹۹ء۶۹؍ ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے۔  واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے برینٹ خام تیل کی قیمت میں مجموعی طور پر۶ء۱۰؍ فیصد کمی ریکارڈ کی گئی تھی، جو مسلسل تیسرے ہفتے کی گراوٹ تھی۔ ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر سپلائی اور طلب کی صورتحال کے باعث تیل کی قیمتوں میں یہ اتار چڑھاؤ دیکھا جا رہا ہے، تاہم حالیہ کشیدگی اور جوابی حملوں کے باعث توانائی کی عالمی منڈی میں غیر یقینی صورتِ حال ایک بار پھر بڑھ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھئے:اٹلی: روم میں’’ ویسپا‘‘ اسکوٹر کی ۸۰؍ سالگرہ، ہزاروں سواروں نے سڑکوں پر پریڈ کی


 آبنائے ہرمز سے ۴۸؍ جہاز بحفاظت گزر گئے
 امریکہ ایران حالیہ جھڑپ کے بعد آبنائے ہرمز سے   ۴۸؍جہاز بحفاظت گزر گئے۔  امریکہ ایران حالیہ جھڑپ کے بعد آبنائے ہرمز سے ۴۸؍ جہاز بحفاظت گزر گئے ہیں۔ قطری ٹی وی کے اعداد و شمار کے مطابق ۲۶؍ جون سے۲۵؍ جون تک گزرنے والے جہازوں میں ۲۸؍ تیل و گیس کے ٹینکر کے علاوہ بلک کیریئرز اور کارگو اور کنٹینر بردار جہاز شامل تھے۔ 
دوسری جانب الجزیرہ کے اوپن سورس یونٹ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق امریکہ اور ایران کے درمیان حملوں کے تبادلے اور جنگ بندی معاہدے کی مبینہ خلاف ورزیوں کے بعد آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں کی تعداد میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے:لکی علی نے فلموں سے قبل قالین صاف کیا اور ریفائنری میں بھی کام کیا تھا


رپورٹ کے مطابق حالیہ کشیدگی سے قبل بدھ کے روز آبنائے ہرمز سے ۷۰؍ جبکہ جمعرات کو ۵۴؍ بحری جہاز گزرے تھے، تاہم تازہ فوجی تناؤ کے بعد بحری آمدورفت میں واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ دوسری جانب امریکی نیوز ویب سائٹ ایکسیئس ایکسیوس کی رپورٹ کے مطابق امریکہ اور ایران ایک دوسرے پر حملے روکنے اور آبنائے ہرمز کے تنازع کو حل کرنے کے لیے منگل کو قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ملاقات کرنے پر راضی ہو گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK