دادر میں پلازہ سنیما کے قریب اندوہناک حادثہ میں بیسٹ بس کی ٹکر سے ۲۸؍ سالہ اسکوٹر سوار جاں بحق ہوگیا جبکہ ۶؍ افراد زخمی ہوگئے جن میں ایک راہگیر، بس کا ڈرائیور، کنڈکٹر اور بیسٹ کے ۲؍ انسپکٹر شامل ہیں۔
EPAPER
Updated: June 09, 2026, 12:14 PM IST | Shahab Ansari | Mumbai
دادر میں پلازہ سنیما کے قریب اندوہناک حادثہ میں بیسٹ بس کی ٹکر سے ۲۸؍ سالہ اسکوٹر سوار جاں بحق ہوگیا جبکہ ۶؍ افراد زخمی ہوگئے جن میں ایک راہگیر، بس کا ڈرائیور، کنڈکٹر اور بیسٹ کے ۲؍ انسپکٹر شامل ہیں۔
پیر کی صبح دادر میں پلازہ سنیما کے قریب اندوہناک حادثہ میں بیسٹ بس کی ٹکر سے ۲۸؍ سالہ اسکوٹر سوار جاں بحق ہوگیا جبکہ ۶؍ افراد زخمی ہوگئے جن میں ایک راہگیر، بس کا ڈرائیور، کنڈکٹر اور بیسٹ کے ۲؍ انسپکٹر شامل ہیں۔
حادثہ میں جان گنوانے والا نیاز احمدشیخ ۵؍ برس سے ممبئی میں مقیم تھا اور فی الحال نل بازار علاقے میں رہائش پذیر تھا۔ وہ سویگی میں ڈیلیوری کا کام کرتا تھا اور اس کی شادی طے ہوچکی تھی جس کیلئے وہ ۱۷؍ جون کو یو پی جانے والا تھا لیکن اس حادثہ میں اس کا انتقال ہوگیا۔
یہ حادثہ پیر کی صبح تقریباً ساڑھے ۹؍ بجے پیش آیا تھا۔ جائے وقوع پر لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی ریکارڈنگ سے پتہ چلتا ہے کہ پلازہ سنیما کے قریب ویر کوتوال گارڈن پر واقع جنکشن کو پار کرتے ہوئے بیسٹ بس نمبر ۳۱/۴۶۳؍ کا توازن بگڑ گیا جس کے بعد بس سے آگے جانے والی ۲؍ اسکوٹر اور ایک چار پہیہ گاڑی کواس نےزوردار ٹکر ماردی اور پھر بس مزید آگے جاکر سڑک کے کنارے کسی چیز سے ٹکرا کر رُک گئی۔
اگرچہ جائے حادثہ کے تعلق سے ماضی میں بھی کہا گیا ہے کہ یہ خطرناک موڑ ہے اور یہاں حادثات پیش آسکتے ہیں لیکن ویڈیو سے معلوم ہوتا ہے کہ بس تیز رفتاری سے دوڑرہی تھی جس کی وجہ سے موڑ پر اپنے راستے سے ہٹ گئی اور آگے موجود گاڑیوں کو ٹکر ماردی۔زخمیوں کو فوری طور پر سائن اسپتال پہنچایا گیا تھا جہاں نیاز احمد کو داخلے سے قبل ہی مردہ قرار دے دیا گیا جبکہ دیگر موٹر سائیکل سوار رشبھ گپتا (۲۲) کی حالت نازک ہے۔
یہ بھی پڑھئے:۲۴؍ سال کی عمر میں کامیابی کے باوجود وقفہ لیا، دیا مرزا کا انکشاف
بس کے ڈرائیور کا نام وکاس پڈارے (۴۲) ہے۔ دیگر زخمیوں میں کنڈکٹر راجندر پیلیکر (۵۷)، بیسٹ انسپکٹر مہیش ڈوئی پھوڑے (۵۰)، ستیش واگھمارے (۴۸) اور راہگیر امت مہاترے (۴۱) شامل ہیں۔حادثہ کے بعد میئر ریتو تائوڑے نے اسپتال جاکر زخمیوں کی عیادت کی اور وہیں سے فون پر بس کے ٹھیکیدار کو ہدایت دی کہ وہ زخمی رشبھ گپتا کو ۲؍ لاکھ روپے معاوضہ ادا کرے اور فوری طور پر ۵؍ ہزار روپے ادا کرے۔