Inquilab Logo

دہیسر:میٹروٹرین میں تکنیکی خرابی ،اے سی اورلائٹ بند ، مسافربے حال

Updated: September 28, 2022, 9:50 AM IST | saadat khan | Mumbai

اوری پاڑہ اور دہیسر مشرق کے اسٹیشن کےدرمیان ٹرین ۴۰؍منٹ تک کھڑی رہی ۔کئی مسافروںکوگرمی اورگھٹن سے تکلیف

The passengers stuck in the metro train were greatly disturbed due to AC and lights being switched off
میٹروٹرین میں پھنسے مسافروں کو اے سی اور لائٹ بند ہونے سےشدیدپریشانی ہوئی۔(تصویر:انقلاب)

 آرے کالونی سے دھانوکر  واڑی جانےوالی میٹرو ٹرین میں اچانک تکنیکی خرابی پیدا ہوگئی جس کی وجہ سے وہ اوری پاڑہ اور دہیسرمشرق کےاسٹیشن کے درمیان تقریباً ۴۰؍ منٹ تک رک گئی جس کی وجہ  سے ٹرین میں سوار مسافروں کوشدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ اس دوران لائٹ اور اے سی بندپڑجانےسے انہیں شدید گرمی اورگھٹن سے  تکلیف ہوئی ،  وہ خوفزدہ بھی ہوگئے۔

  مذکورہ ٹرین میں سفرکرنےوالے خان صہیر نے بتایا کہ ’’میں روزانہ پٹھان واڑی سے دہیسرمشرق تک سفرکرتاہوں۔ معمول کےمطابق منگل کوبھی میں نے پٹھان واڑی سے ساڑھے ۶؍بجے والی میٹرو ٹرین پکڑی  ۔ ۶؍بجکر ۴۵؍منٹ پر اوری پاڑہ اور دہیسرمشرق اسٹیشن کے درمیان ٹرین اچانک رک گئی۔چند منٹ بعد یہ اعلان کیاگیاکہ تکنیکی خرابی سے ٹرین رک گئی ہے لیکن ٹرین یہاں تقریباً ۴۹؍منٹ تک رکی رہی۔ اس دوران ٹرین کی لائٹ اور اے سی  بند ہوگئی جس سے کمپارٹمنٹ میں گھٹن کاماحول پیدا ہوگیا تھا۔ ایک خاتون مسافر کوگھٹن اور گھبراہٹ سے چکر آگیا۔ متعدد مسافر ٹرین کا دروازہ کھولنےکی کوشش کررہےتھےمگر دروازہ نہیں کھل رہاتھا۔ٹرین  نہ چلنے سےبیشتر مسافر خوفزدہ ہوکر میٹرو انتظامیہ کے خلاف شور مچارہے تھے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’مسافروں کواطمینان دلانے کیلئے بار بار اعلان کیا جارہا تھا کہ تکنیکی خرابی سے ٹرین رکی ہے،گھبرانےکی ضرورت نہیں ہے، جلد ہی ٹرین شروع ہوجائےگی۔ ۷؍ بجکر ۲۵؍منٹ پر ٹرین انتہائی سست رفتاری سے شروع ہوئی تو مسافروں  کو راحت ملی۔‘‘  انہوںنے یہ بھی بتایاکہ ’’ دہیسرمشرق اسٹیشن پر اُترنے پر میٹرو ٹرین کے ایک ذمہ دار آفیسر نے  مسافروںسے معذرت کی اورکہاکہ جن تکنیکی خرابیوں کی وجہ سے ٹرین رکی تھی ، انہیں دور لیاگیا ہے، بعدازیں  ٹرین کو آگے کےاسٹیشن کیلئے روانہ کیا گیا ہے۔‘‘ 

Dahisar Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK