• Mon, 02 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

دلائی لامہ نے ’میڈیٹیشنز‘ کے لیے پہلا گریمی جیتا

Updated: February 02, 2026, 5:17 PM IST | Los Angeles

موسیقی کی دنیا کے آسکر کہلانے والے ۶۸؍ویں گریمی ایوارڈز کے فاتحین کی فہرست سامنے آ چکی ہے۔ اس تقریب کا انعقاد لاس اینجلس کے کرپٹو ڈاٹ کام ایرینا میں کیا جا رہا ہے، جہاں موسیقی کی دنیا کے ستاروں کو ان کی بہترین کارکردگی کے لیے اعزازات سے نوازا جا رہا ہے۔ اس بار سب سے زیادہ بحث تبتی روحانی پیشوا دلائی لامہ کی جیت کی رہی ہے ۔

Dalai Lama.Photo:PTI
دلائی لامہ۔ تصویر:پی ٹی آئی

 موسیقی کی دنیا کے آسکر کہلانے والے ۶۸؍ویں گریمی ایوارڈز کے فاتحین کی فہرست سامنے آ چکی ہے۔ اس تقریب کا انعقاد لاس اینجلس کے کرپٹو ڈاٹ کام ایرینا میں کیا جا رہا ہے، جہاں موسیقی کی دنیا کے ستاروں کو ان کی بہترین کارکردگی کے لیے اعزازات سے نوازا جا رہا ہے۔ اس بار سب سے زیادہ بحث  تبتی روحانی پیشوا دلائی لامہ کی جیت کی رہی ہے ۔
دلائی لامہ نے اپنا پہلا گریمی ایوارڈ جیتا ہے۔ انہیں اپنی آڈیو بُک ’میڈیٹیشنز: دی ریفلیکشنز آف ہز ہولینس دی دلائی لامہ‘  کے لیے  بیسٹ آڈیو بُک، نریشن اینڈ اسٹوری ٹیلنگ ریکارڈنگ  کا ایوارڈ ملا۔ اس زمرے میں کیتنجی براؤن جیکسن، گریمی کے میزبان ٹریور نوح اور دیگر معروف شخصیات نامزد تھیں۔

 سانگ آف دی ایئر  کا ایوارڈ بلی آئیلش کو ان کے گانے ’وائلڈ فلاور‘ کے لیے دیا گیا، جسے انہوں نے اپنے بھائی فینیاس کے ساتھ مل کر لکھا اور پروڈیوس کیا۔ وہیں کے پاپ گروپ سے وابستہ  کے پاپ ڈیمن ہنٹرز  کے گانے  ’گولڈن‘  نے  بیسٹ سانگ رِٹن فار ویژول میڈیا  کا ایوارڈ جیتا۔ یہ پہلی بار ہے کہ کسی کے پاپ ایکٹ نے گریمی ایوارڈ حاصل کیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے:۳؍طرح کے اکاؤنٹس یکم فروری سے بند ہوجائیں گے

۶۸؍ویں گریمی ایوارڈز میں کئی بڑے ناموں نے کامیابی حاصل کی۔  البم آف دی ایئر  کا ایوارڈ بیڈ بنی کو ان کے ہسپانوی زبان کے البم  ’ڈیبی تیرار ماس فوٹوس‘  کے لیے دیا گیا۔ ریکارڈ آف دی ایئر  کا اعزاز کینڈرک   اور ایس زیڈ اے کے گانے  ’لوتھر‘  کو ملا۔ جبکہ  سانگ آف دی ایئر لیڈی گاگا کے گانے  ’ابراکاڈا برا‘  کو دیا گیا، جو ان کی تخلیقی صلاحیت اور شاندار پرفارمنس کی عکاسی کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھئے:ایمباپے کا آخری لمحات میں جادو: ریئل میڈرڈ کی سنسنی خیز فتح

 اسی طرح  بیسٹ نیو آرٹسٹ  کا ایوارڈ برطانوی گلوکارہ اولیویا ڈین نے جیتا۔ بیسٹ پاپ ووکل البم  کا اعزاز بھی لیڈی گاگا کے البم  ’میہم‘  کو ملا، جو ان کے مضبوط پاپ اسٹائل کو ظاہر کرتا ہے۔ ۶۸؍ویں گریمی ایوارڈز میں لیڈی گاگا، پروڈیوسر سرکٹ اور جیک اینٹونوف نے سب سے زیادہ سات سات نامزدگیاں حاصل کر کے اپنی مضبوط موجودگی درج کرائی۔ تینوں مختلف موسیقی  انداز میں کام کرتے ہیں۔ ان کے بعد بیڈ بنی، لیون تھامس اور سبریانا کارپنٹر ہیں، جنہیں چھ چھ نامزدگیاں ملیں۔ اس کے علاوہ  ’میوزک فار جان ولیمز‘  کو  بیسٹ میوزک فلم  کا ایوارڈ ملا، جس کے ساتھ ہی ہدایتکار اسٹیون اسپلبرگ نے اپنا پہلا گریمی ایوارڈ جیت لیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK