Inquilab Logo

پارلیمانی طریقۂ کار کی خلاف ورزی پر دانش علی کا اسپیکر کو خط

Updated: October 22, 2023, 8:34 AM IST | Agency | New Delhi

استحقاق کمیٹی کے رویے کی شکایت کی ، مہوا موئترا کے معاملے میں پینل کے سربراہ کے عمل پرتنقید کی۔

Member of Parliament Kanwar Danish Ali. Photo: INN
رکن پارلیمنٹ کنور دانش علی ۔ تصویر:آئی این این

بی ایس پی کے رکن پارلیمنٹ کنوردانش علی نے لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کو ایک خط لکھ کر الزام لگایا ہے کہ بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ رمیش بدھوڑی کے معاملے میں اور ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمنٹ مہوا  موئترا پر لگے الزامات کے معاملے میں الگ الگ معیارات اختیار کئے گئے ہیں  جو پارلیمانی طریقہ کار کی خلاف ورزی ہے۔ امروہہ کے رکن پارلیمنٹ  دانش علی نےاوم مسٹر برلا کو ایک خط لکھ کر پارلیمانی روایات کی خلاف ورزی کا مسئلہ اٹھایا اور ان سے اپنے خصوصی اختیارات  کے استعمال کی درخواست کی۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ضابطہ اخلاق کمیٹی کے سربراہ ونود کمار سونکر نے ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمنٹ مہوا موئترا کے معاملے میں عوامی بیان دے کر  ضابطہ ۲۷۵؍کی خلاف ورزی کی ہے۔ 
دانش  علی نے خط میں کہاکہ پورے احترام کے ساتھ، میں آپ کی توجہ استحقاق کی خلاف ورزی اور اخلاقی بدانتظامی سے متعلق معاملات میں پارلیمانی طریقہ کار کی سنگین خلاف ورزی کی طرف مبذول کرانا چاہتا ہوں۔ آپ اس حقیقت سے واقف ہوں گے کہ میں نے ۲۲؍ستمبر کو استحقاق کی خلاف ورزی کا نوٹس دیا تھا۔ خط میں مزید کہا گیا ہے کہ مقرر شدہ طریقہ کار کے مطابق، شکایت کرنے والے رکن کو پہلے استحقاق کمیٹی کے سامنے بلایا جاتا ہے اور اس کے بعد ہی ملزم کوبلایا جاتا ہے۔ تاہم تمام طے شدہ اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جس ممبر پر میرے خلاف  نازیبا ریمارکس کا الزام ہے اسے طلب کیا گیا ہے اور  مجھے آج تک کمیٹی میں اپنا کیس پیش کرنے کے لئے نہیں بلایا گیا۔ 
 دوسری طرف ضابطہ اخلاق کمیٹی نے مہوا موئترا کے معاملے میں مناسب طریقہ کار پر عمل نہیں کیا ۔انہوں نے کہا کہ کمیٹی کے چیئرمین نے میڈیا سے کہاکہ انہیں  ترنمول کی رکن پارلیمنٹ کیخلاف شکایت کے حوالے سے  حلف نامہ موصول ہوا ہے۔ انہوں نے مہوا موئترا کے تعلق سے درشن ہیرا نندانی کا حلف نامہ ملنے کی بات میڈیا کو بتادی جبکہ یہ اصول کے خلاف ہے۔ اس معاملے میں ونود سونکر کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے۔واضح رہے کہ دانش علی خود ضابطہ اخلاق پینل کے ممبر ہیں۔

danish ali Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK