Updated: July 12, 2023, 4:52 PM IST
| New Delhi
جی ایس ٹی کونسل کی ۵۰؍ویں میٹنگ نئی دہلی میں ہوئی۔ مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کی زیرصدارت میٹنگ میں اہم فیصلے کئےگئے جن میں آن لائن گیمنگ پر ٹیکس، رجسٹریشن اور کلیم ان پٹ ٹیکس کریڈٹ (آئی ٹی سی) کے قواعد، تھیڑوں میں کھانے پینے کی اشیاء جیسے مسائل شامل ہیں۔
جی ایس ٹی کا اجلاس۔ تصویر : آئی این این
جی ایس ٹی کونسل کی ۵۰؍ویں میٹنگ نئی دہلی میں ہوئی۔ مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کی زیرصدارت میٹنگ میں اہم فیصلے کئےگئے جن میں آن لائن گیمنگ پر ٹیکس، رجسٹریشن اور کلیم ان پٹ ٹیکس کریڈٹ (آئی ٹی سی) کے قواعد، تھیڑوں میں کھانے پینے کی اشیاء جیسے مسائل شامل ہیں۔ واضح رہے کہ اس میٹنگ میں کینسر کے علاج میں استعمال شدہ ادویات کی درآمد پر چھوٹ کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ آن لائن گیمنگ پر ۲۸؍ فیصد جی ایس ٹی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس ضمن میں وضاحت کی گئی ہے کہ اگر کوئی بیرون ملک سے ذاتی استعمال کیلئے کینسر کی دوائیں خریدتا ہے تو اس پر بھی جی ایس ٹی نہیں لگے گا۔ علاوہ ازیں میٹنگ میں مغربی بنگال میں دو رکنی جی ایس ٹی اپیلیٹ ٹریبونل کے قیام پر بھی معاہدہ کیا گیا ہے۔ سنیما ہال میں کھانے پینے کی اشیاء پر جی ایس ٹی میں کمی کا اعلان کیا گیا ہےجبکہ کونسل نے جی ایس ٹی ٹریبونل کی تشکیل کو منظوری دی ہے۔