Inquilab Logo

گھریلو مارکیٹ میں خوردنی تیلوں کے داموں میں کمی

Updated: May 25, 2022, 1:46 PM IST | Agency | Mumbai /New Delhi

سویابین، سرسوں، پامولین اور مونگ پھلی کے تیلوں کے دام ۷؍ تا ۱۰؍ روپے فی لیٹرکم ہوئے

Edible oil prices have fallen.Picture:INN
خوردنی تیلوں کے داموں میں گراوٹ آئی ہے ۔ تصویر: آئی این این

گزشتہ کئی ماہ کے بعد اب ملک کی گھریلو مارکیٹ میں سرسوں کے تیل، مونگ پھلی، سویابین اور پامولین سمیت تمام خوردنی تیلوں کی قیمتوں میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔ حالانکہ بیرونی بازار میں تیل کی قیمتیں ابھی تک کم نہیں ہوئی ہے۔ گھریلو مارکیٹ میں سویابین، سرسوں، پامولین اور مونگ پھلی سمیت متعدد خوردنی تیل کی قیمتوں میں۷؍ تا۱۰؍ روپے فی لیٹر تک کمی ہوئی ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ کمی انڈونیشیا کی جانب سے برآمدات کھولنے کے بعد آئی ہے۔ سویا بین اور پامولین آئل کی قیمتوں میں تقریباً۱۰۰؍ ڈالر کی کمی ہوئی ہے۔ تاہم بیرون ملک سورج مکھی کے تیل کی قیمتیں اب بھی بڑھی ہوئی ہیں۔  بتاتے چلیں کہ ان دنوں ہندوستان کے گھریلو بازاروں میں مہنگائی نے عام لوگوں کے گھروں کا بجٹ ہی بری طرح متاثر کر دیا ہے۔حال ہی میں انڈونیشیا کی حکومت نے۲۳؍ مئی سے پام آئل کی برآمد پر پابندی ہٹانے کا اعلان کیا تھا۔ان دنوں ہندوستان کے گھریلو بازاروں میں مہنگائی کی وجہ سے عام لوگوں کے گھروں کا بجٹ بگڑ چکا ہے۔اس وقت ملک کی گھریلو منڈیوں میں سرسوں کے تیل کی قیمت بلند ترین سطح سے تقریباً۴۵؍ سے۵۰؍ روپے فی لیٹر کم ہے۔ اس کے مطابق اگر آپ ایک مہینے میں۱۰؍ لیٹر تیل خریدتے ہیں، تو آپ آسانی  سے ۴۵۰؍ سے ۵۰۰؍ روپے تک بچا سکتے ہیں۔ یوپی، بہار، مدھیہ پردیش اور راجستھان جیسی بڑی ریاستوں میں سرسوں کے تیل کی قیمت۱۷۰؍ روپے فی لیٹر سے نیچے ہے۔یوپی کے کئی شہروں میں سرسوں کے تیل کی قیمت کم چل رہی ہے۔ گزشتہ ماہ کے آخری ہفتے میں پریاگ راج میں سرسوں کے تیل کی قیمت۱۸۰؍ روپے فی لیٹر ریکارڈ کی گئی تھی۔ اسی وقت، مظفر نگر، شاملی، فیروز آباد، مین پوری میں خوردنی تیل تقریباً ایک ہی قیمت پر دستیاب تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK