دہلی ہائی کورٹ نے بی جے پی لیڈر سریش کرمشی نکھوا کے ذریعے دھرو راٹھی کے خلاف داخل کئے گئے ہتک عزت کے معاملے میں سمن جاری کیا ہے۔
EPAPER
Updated: July 24, 2024, 4:03 PM IST | New Delhi
دہلی ہائی کورٹ نے بی جے پی لیڈر سریش کرمشی نکھوا کے ذریعے دھرو راٹھی کے خلاف داخل کئے گئے ہتک عزت کے معاملے میں سمن جاری کیا ہے۔
دہلی ہائی کورٹ نے بی جے پی لیڈر سریش کرمشی نکھوا کے ذریعےداخل کردہ ہتک عزت کے معاملے میں یوٹیوبر دھرو راٹھی کو سمن جاری کیا ہے۔ نکھوا، جو بی جے پی کی ممبئی یونٹ کے ترجمان ہیں، نے دھرو راٹھی کے ایک ویڈیو میں بی جے پی لیڈر کو ’’پرتشدد‘‘ کہنے کے بعد ان کے خلاف شکایت درج کروائی تھی۔ دھرو راٹھی نے اپنے ۷؍ جولائی کے ویڈیو، جس کا عنوان تھا ’’مائے ریپلائے ٹو گوڈی یوٹیوبرس‘‘ میں مبینہ طور پر یہ ہتک آمیز بیان دیا تھا۔
یہ بھی پڑھئے: بجٹ: کئی اعلانات مگرکئی محاذ پر خاموشی
درخواست کنندہ نے اپنی عرضی میں کہا ہے کہ ’’دھرو راٹھی، نے اپنے اشتعال انگیز ویڈیو میں،جو ڈجیٹل پلیٹ فارمز پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گیا ہے، میںمدعی کے خلاف یہ غیر مصدقہ دعویٰ کیا تھا۔ درخواست کنندہ نے دھرو راٹھی پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نےبلاوجہ ان پر یہ الزامات عائد کئے ہیں۔ بی جے پی لیڈر نے یہ بھی کہا ہے کہ یہ ان کی شہرت کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے۔