Inquilab Logo Happiest Places to Work

دہلی: گزشتہ ۶؍ سال میں آتشزدگی کے باعث ۵۴۳؍ افراد لقمہ اجل بنے

Updated: June 07, 2026, 12:02 PM IST | New Delhi

حکومت کی رپورٹ میں انکشاف، سال رواں کے ابتدائی ۶؍ ماہ میں ہی آتشزدگی کے حادثات میں ۶۵؍ اموات ہو چکی ہیں۔

The hotel in Malviya Nagar that caught fire recently. Photo: INN
مالویہ نگر میں وہ ہوٹل جس میں گزشتہ دنوں آگ لگی تھی۔ تصویر: آئی این این

مالویہ نگر کی ایک تنگ گلی میں واقع ’فلورش اسٹے بیڈ اینڈ بریک فاسٹ (بی اینڈ بی)‘ ہوٹل میں گزشتہ دنوں لگی زبردست آگ نے دہلی کو ایک بار پھر ہلا کر رکھ دیا ہے۔ اس دردناک حادثے میں۲۱؍افراد کی موت ہو گئی، جن میں زیادہ تر غیر ملکی شہری تھےجبکہ۲۵؍ دیگر زخمی ہو ئے ۔ اس المناک واقعہ نے نہ صرف مقامی انتظامیہ اور فائر سیفٹی سسٹم کو بے نقاب کیا ہے بلکہ یہ بھی سوال کھڑا کر دیا ہے کہ آخر دہلی میں آگ سے ہونے والی اموات کا سلسلہ کب تھمے گا۔

تازہ ترین حادثہ ایسے وقت میں ہوا جب قومی راجدھانی پہلے ہی وویک ویہار اور پالم جیسے علاقوں میں ہوئے خوفناک آتشزدگی کے واقعات کے سانحہ سے ابھی باہر نکل نہیں پائی ہے۔ ان دونوں واقعات میں بھی نونوافراد کی جانیں گئی تھیں۔ اس واقعہ نے ہی نہیں بلکہ گزشتہ کچھ برسوں میں ہونے والی اموات کے اعداد و شمار نے بھی سب کو خوفزدہ کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: امیدواروں کے نام واپس لینے پر آپسی نوک جھونک

دہلی حکومت کےسرکاری اعداد و شمار کے مطابق ۲۰۱۹ء سے ۲۰۲۶ء تک آتشزدگی سےمتعلق واقعات میں۵۴۳؍افراد اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔ قابل تشویش امر یہ ہے کہ۲۰۲۶ء کے ابتدائی تقریباً۶؍ ماہ میں  ہی۶۵؍ اموات درج کی جا چکی ہیں۔ دہلی فائر سروس (ڈی ایف ایس) کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ آتشزدگی کے واقعات کی وجہ سے ہونے والی اموات تشویش کا باعث بنی ہوئی ہیں۔۲۰-۲۰۲۹ء میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں، اناج منڈی آتشزدگی واقعہ سمیت کل ۱۳۶؍ اموات ہوئی تھیں۔ اس کے علاوہ۲۱-۲۰۲۰ء میں ۴۱؍، ۲۲-۲۰۲۱ء میں ۵۵؍،۲۳-۲۰۲۲ء میں ۹۵؍ ، ۲۴-۲۰۲۳ء میں ۷۷؍،۲۵-۲۰۲۴ء میں ۹۰؍ اور ۲۶-۲۰۲۵ء میں ۸۴؍اموات درج کی گئیں۔اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ آگ لگنے کے واقعات میں نہ صرف اموات ہوئیں بلکہ ۲۰۱۹ء  سے ۲۰۲۵ء  کے درمیان کل ۴۴۰۳؍افراد زخمی بھی ہوئے۔ ان میں سے کئی لوگوں کو شدید جسمانی اور ذہنی صدمہ کا سامنا کرنا پڑا۔ اس کے ساتھ ہی دہلی فائر سروس کو ملنے والی آگ سے متعلق اطلاعات  کی تعداد میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔۲۰-۲۰۲۹ء میں آتشزدگی کے واقعات کی کل۱۷۲۳۱؍جبکہ ۲۶-۲۰۲۵ء میں ۲۰۳۷۹؍کالز موصول ہوئے، یعنی  ۶؍سال میں ہزاروں اضافی حادثات اور ہنگامی کالز درج  کئے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK