Inquilab Logo

دہلی کانگریس کے صدر اروندر سنگھ لولی مستعفی

Updated: April 29, 2024, 10:10 AM IST | Fazeel Ahmed | New Delhi

عام آدمی پارٹی کے ساتھ اتحاد کو استعفے کی اہم وجہ قرار دیا،جلد ہی نئے صدر کا انتخاب۔

Arvinder Singh Loli. Photo: INN
اروندر سنگھ لولی۔ تصویر : آئی این این

دہلی کانگریس کے ریاستی صدر اروندر سنگھ لولی نے اچانک اپنے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ اروند ر سنگھ لولی نے کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے کو چار صفحات پر مشتمل خط ارسال کرکے اپنے استعفیٰ کا اعلان کیا اور ان کے سامنے استعفیٰ کی کئی وجوہات پیش کیں۔ انہوں نے اپنے ارسال کردہ خط میں ’انڈیا اتحاد‘ کے تحت عام آدمی پارٹی کے ساتھ اتحاد کو اہم وجہ قرار دیا۔ اس کے علاوہ ریاستی انچارج دیپک بابریا کے ساتھ تال میل نہ ہونا سمیت دیگر وجوہات کا تفصیل سے ذکر کیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: ووٹنگ فیصد میں کمی سے کہیں فکرمندی، کہیں اُمید

یاد رہے کہ اروندر سنگھ لولی اس سے پہلے بھی ایک بار کانگریس سے استعفیٰ دے کر بی جےپی میں شامل ہو چکے ہیں۔ بی جےپی میں رہتے ہوئے انہوں نے کچھ قابل اعتراض بیانات دئے تھےجس کے سبب کانگریس حامیوں میں ناراضگی پیدا ہو گئی تھی مگر انھیں دوبارہ کانگریس میں شامل کر لیا گیا۔ اب انہوں نے ’انڈیا اتحاد‘پر سوال اٹھایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ دہلی میں کانگریس جس پارٹی کے خلاف تھی، لوک سبھا انتخابات میں اسی پارٹی سے ہاتھ ملا لیا ہے۔ لولی نے کہاکہ جنرل سکریٹری کی ہدایت پرمیں اروند کیجریوال کی گرفتاری کی رات سبھاش چوپڑااور سندیپ دیکشت کے ساتھ ان کی رہائش گاہ پر بھی گیا تھا، اس کے باوجود اروند کیجریوال میرے موقف خلاف تھے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK