Inquilab Logo

دہلی حکومت کی تمام یورنیورسٹیوں کے امتحانات منسوخ

Updated: July 12, 2020, 9:11 AM IST | Agency | New Delhi

وزیر تعلیم منیش سسودیا نے اس کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ کو تعلیمی ڈگریاں یونیورسٹی کی طرف سے طے شدہ تشخیصی معیار کی بنیاد پر دی جائیں گی

Manish Sisodia - PIC : INN
منیش سسوڈیا ۔ تصویر : آئی این این

 دہلی حکومت نے کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر سنیچر کو ایک بڑا فیصلہ کرتے ہوئے اپنے ما تحت تمام ریاستی یونیورسٹیوں میں فی الحال ہونے والے سالانہ امتحان سمیت تمام امتحانات کو منسوخ کردیا ہے۔ دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ اور وزیر تعلیم منیش سسودیا نے اس کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ کو تعلیمی ڈگریاں یونیورسٹی کی طرف سے طے شدہ تشخیصی معیار کی بنیاد پر دی جائیں گی۔حکومت کے اس فیصلے سے اندرا پرستی یونیورسٹی، امبیڈکر یونیورسٹی، دہلی یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی (ڈی ٹی یو) اور دیگر اداروں میں اس سال امتحانات نہیں ہوں گے، لیکن دہلی یونیورسٹی (ڈی یو) سے وابستہ دہلی گورنمنٹ کے کالجوں کے بارے میں آخری فیصلہ مرکزی حکومت کو کرنا ہوگا۔ 
 منیش سسودیا نے کہا کہ دہلی حکومت کا خیال ہے کہ جس سمسٹر میں آپ نے تعلیم حاصل نہیں کی اس میں امتحان دینا مشکل ہے۔ وزیر تعلیم کے بقول ’’ دہلی کی تمام یونیورسٹیوں کے آنے والے امتحانات منسوخ ہوجائیں گے اور اگلے سمسٹر میں تمام طلبہ طالبات کو ترقی دے دی جائے گی۔‘‘  انہوں نے کہا کہ ’’وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے مرکزی حکومت کو بھی ایک خط لکھ کر ان سے اپنی تمام یونیورسٹیوں میں امتحانات منسوخ کرنے کی درخواست کی ہے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK