دہلی یونیورسٹی (DU) کے کیمپس میں آر ایس ایس کی تقریبات کے انعقاد پر طلبہ و اساتذہ نے شدید احتجاج کیا ہے، ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ نظریاتی تعصب، عوامی اداروں کا غلط استعمال اور احتجاج کے دوران پولیس کارروائی کی واضح مثال ہے۔
EPAPER
Updated: March 29, 2026, 10:34 PM IST | New Delhi
دہلی یونیورسٹی (DU) کے کیمپس میں آر ایس ایس کی تقریبات کے انعقاد پر طلبہ و اساتذہ نے شدید احتجاج کیا ہے، ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ نظریاتی تعصب، عوامی اداروں کا غلط استعمال اور احتجاج کے دوران پولیس کارروائی کی واضح مثال ہے۔
دہلی یونیورسٹی کے ایک درجن سے زائد کالجوں نے’’یووا کمبھ‘‘ نامی تقریب منعقد کی، جس میں آر ایس ایس کے عہدیداروں کو سنگھ کے ۱۰۰سال پر گفتگو کے لیے مدعو کیا گیا۔دہلی کے ذاکر حسین کالج میں جمعہ کو ایسا ہی پروگرام ہوا، جس میں آر ایس ایس پرچارک اندریش کمار نے پرنسپل نریندر سنگھ کی موجودگی میں خطاب کیا۔اس انعقاد پر کالج کےطلبہ نے کہا کہ تعلیمی اداروں کو توجہ تعلیم پر مرکوز رکھنی چاہیے، نہ کہ کسی نظریے کو فروغ دینے پر۔ جبکہ کالج انتظامیہ طلبہ کی سوسائٹی کو آڈیٹوریم دینے سے انکار کر دیتی ہے، لیکن آر ایس ایس کو دے دیتی ہے، تو یہ واضح تعصب ہے۔کالج کا دعویٰ ہے کہ بنیادی سہولیات جیسے صاف باتھ روم کے لیے فنڈز نہیں، لیکن ایسے پروگراموں کے لیے وسائل موجود ہیں۔ یہ غلط ترجیحات ہیں۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: بنگال میں عین انتخابی مہم کے دوران مرشد آباد میں فرقہ وارانہ تصادم
دریں اثناء انڈین نیشنل ٹیچرس کانگریس (INTEC) نے دہلی یونیورسٹی کے کالجوں میں آر ایس ایس کے پروگراموں کے بڑھتے ہوئے رجحان کوشدید پریشان کن قرار دیا۔ INTEC اور ڈی یو اکیڈمک کونسل کے اراکین پروفیسر نيلم اور لتکا گپتا نے کہا کہ’’ عوامی فنڈز سے چلنے والے تعلیمی اداروں میں یہ منظم دراندازی ایک خطرناک کوشش ہے تاکہ سیکولر اور جامع اداروں میں نظریاتی غلبہ معمول بنایا جا سکے۔‘‘انہوں نے کہا کہ’’یہ تقریبات نہ تو دہلی یونیورسٹی کے کسی سرکاری پروگرام کا حصہ ہیں اور نہ ہی وزارت تعلیم کی طرف سے تائید کردہ ہیں، پھر بھی کالج کے بنیادی ڈھانچے اور انتظامی طریقہ کار کو ان کے انعقاد کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ بعض کالجوں میںآرایس ایس کے نظریات کی تشہیر خطرناک تبدیلی ظاہر کرتے ہیں۔‘‘ بعد ازاں ایس ایف آئی (SFI) نے ذاکر حسین دہلی کالج میں احتجاج کیا اور الزام لگایا کہ پولیس نے طاقت کا استعمال کیا اور طلبہ کے ساتھ بدسلوکی کی۔